ایبٹ آباد پولیس سوئی رہی۔ اینٹی نارکاٹکس کی منشیات کے شبہ میں کارروائی: بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) پولیس سوئی رہی۔ اینٹی نارکاٹکس کی منشیات کے شبہ میں کارروائی: بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ایبٹ آباد پولیس کی ناقص سیکورٹی اور انٹیلی جنس نیٹ ورک کی بدولت منشیات اور اسلحہ سمگل ہو رہاہے۔ روزانہ لوگوں کی قیمتی گاڑیاں اور موٹرسائیکل چوری کئے جا رہے ہیں۔ اینٹی نارکاٹکس حکام کو ایبٹ آباد میں منشیات کی بھاری کھیپ کی سمگلنگ کی اطلاع ملی۔ جس پر قلندرآباد ٹول پلازہ ناکہ بندی کی گئی۔ٹیوٹا کرولا کار کو منشیات اسمگلنگ کہ شبہ میں روکا گیا۔گاڑی کی تلاشی لینے پر منشیات کی بجائے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوگیا۔برآمدشدہ اسلحہ پشاور سے مانسہرہ اسمگل کیا جا رہا تھا۔کارروائی کے دوران پشاور کے رہائشی ثناء اللہ جان باچا اور فضل سبحان نامی دو ملزمان کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ برآمد شدہ اسلحہ میں 8 عدد 12 بور، 2 عدد 8ایم ایم رائفلز، 53 عدد 30 بور پستول، 4 عدد AK-47 رائفلز اور ایک عدد 303 رائفل بھی شامل ہے،21000 سے زائد گولیاں بھی برآمد۔ برآمد شدہ اسلحہ و گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لئے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے: ترجمان اے این ایف۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!