تھانہ بگنوتر کی حدود باغ میں ہوائی فائرنگ معمول بن گئی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ بگنوتر کی حدود باغ میں ہوائی فائرنگ معمول بن گئی۔ بگنوتر پولیس خاموش تماشائی،اس ضمن ذرائع نے بتایا کہ تھانہ بگنوتر کی حدود باغ میں ہوائی فائرنگ روز کا معمول بن چکی ہے شادی کی تقریب ہو یا کوئی اور تقریب باغ میں پولیس کی گشت نہ ہونے کے باعث یہاں ہوائی فائرنگ جیسے سنگین جرم کی خلاف ورزی روز کا معمول ہے گزشتہ روز بھی ایک شادی کی تقریب میں دو نوجوان سرعام ہوائی فائرنگ کرتے دکھائی دیتے ہیں جس کی اطلاع بگنوتر پولیس کو بھی دی گئی مگر کوئی شنوائی نہ ہو سکی۔

اس حوالے سے عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ بگنوتر پولیس باغ کے علاقے میں گشت کرنا ضروری نہیں سمجھتی جس کے باعث جہاں پہ اس طرح کے جرم سرزد کیے جاتے ہیں ان علاقوں میں جب کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو تب ہی پولیس نے یہاں کا رخ کرتی ہے کسی بھی شادی بیاہ کے موقع پر یہاں پر بدترین ہوائی فائرنگ کا مظاہرہ کیا جاتا ہے جس سے پورا علاقہ خوف و ہراس میں مبتلا رہتا ہے ہماری ڈی پی او ایبٹ آباد سے اپیل ہے کہ خدارا بگنوتر پولیس کو ہدایات جاری کی جائے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر دن میں ایک بات باغ میں پولیس کو یقینی بنائے تاکہ ایسے واقعات میں کمی آ سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!