آسمانی بجلی ریوڑپرگرنے سے تین چروا ہے جاں بحق۔

درجنوں بھیڑ بکریاں بھی زد میں آکر ہلاک ہو گئیں جاں بھی ہو نیوالے چرواہے شیرین اور دیگر دو نا معلوم کا تعلق چھتر پلین و تور غر سے ہے۔
شنکیاری (وائس آف ہزارہ) چھتر پھلیچہ کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے تین چروا ہے جاں بحق در جنوں بھیڑ بکریاں ہلاک ہو گئیں۔ مرنے والوں میں دو افراد کا تعلق تو رغر جبکہ ایک کا چھتر پلین سے بتایا جاتا ہے اس سلسلے میں ملنے والی معلومات کے مطابق تین چرواہے بکریوں کا بڑار یوڑ لیکر چوڑمالی کی طرف جارہے تھے راستے میں کھلیچہ کے قریب شدید بارش میں اچانک آسمانی بجلی ان پر اگری جسکے نتیجے میں تین چرواہے شیرین ولد حاجی نوشادسوئیاں چھتر پلین جبکہ دوسرے دو نامعلوم افراد جنکا تعلق تور غر سے بتایا جاتا ہے جاں بحق ہو گئے جبکہ اس واقعہ میں درجنوں بکریاں بھی ہلاک ہوگئیں۔ چھتر پلین کے رہائشی کی گھر پہنچا دی گئی جبکہ دوسرے جاں بحق چرواہوں کی نعشیں تورغر روانہ کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!