ایران ترک باڈر کراس کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے عبدالرحمن۔

ہری پور:ہری پور کا رہائشی نوجوان ایران ترک باڈر کراس کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق دیگر ساتھی شدید زخمی ہوگے ایران اور ترک باڈر پولیس نے متعدد کو گرفتار کرلیازرائع کے مطابق ہری پورکا رہائشی نوجوان ایران سے ترکی باڈر کراس کرتے ہوئے سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیاخاندانی زرائع نے بتایا ہے کہ تیس افرار پر مشتمل گروپ غیر قانونی طور پر یورپ جانے کے لیے صبح ایران سے ترکی باڈر کراس کر رہا تھا کہ اچانک ایران اور ترکی باڈر پر فائرنگ شروع ہو گئی۔جس کے نتیجے میں ہری پور کا رہائشی عبدالرحمن ولد محمد اعجاز سکنہ نور پور سرائع نعمت خان موقعہ پر جانبحق ہو گیا جب کے دیگر افراد شدید زخمی ہوگے جن کو ایران اور ترکی باڈر پولیس دیگر سیکورٹی فورسز نے گرفتارکرلیا۔

زرائع نے بتایا ہے کہ سرائع نعمت خان کے دورافتادہ گاؤں نور پور کا رہائشی نوجوان بہتر مستقبل کے لییغیر قانونی طور پر یورپ کے لیے گیا تھا جس کے ساتھ دیگر علاقوں کے دیگر نوجوان بھی ساتھ تھے ایران ترکی باڈر پر سختی کے باعث سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے جانبحق ہو گیاجس کی اطلاع گھر والوں کو پہنچائی گئی ہے اور لاش کو آبائی گاؤں منتقل کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہیغیر قانونی طریقہ سے جانیوالیدیگر تیس آفراد پر مشتمل گروپ یورپ جاتے ہو ترکی باڈر کراس کرتے ہوئے سیکورٹی فورسزنے گرفتار کررکھا ہے جن کو پندرہ سے بیس دن ترکی ایران کی جیلوں میں قید رکھنے کے بعد رہاکردیا جائے گا۔

زرائع نے مزید بتایا ہے کہ ایران میں موجود ٹکے مار ایجنٹوں نے نوجوان کوپہلے قید کرکے رکھا تھا اور نوجوان اب تک گھر والوں سے پاکستانی دس لاکھ روپے منگوا کر ان حرام خور ایجنٹوں کو دے چکا تھاجس پر تشدد بھی کیا جاتا رہا ہے خاندانی زرائع نے بتایا ہے کہ پچیس سالہ نوجوان عبدالرحمن ولد محمد اعجازکی لاش کو ہری پور نور پور لانے کے لیے ہنگامی طور پر اقدامات کیے جارپے ہیں جبکہ دیگر افراد شدید زخمی ساتھیوں کو سیکورٹی فورسز نے گرفتارکررکھا ہے نوجوان ایک ماہ قبل روزگار کے حصول کے لیے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سہانے مستقبل کے لیے ترکی کے راستے پورپ جانے کی خواہش پر گھر سے نکلا تھاہلاکت کی خبر پر اہل خانہ صدمہ سے نڈھال ہیں شہریوں نے ایف آئی اے انٹر پول سمیت دیگر اداروں سے نوٹس لے کرحرام خور ایجنٹوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!