گورنمنٹ ہائی سکول کوٹھیالہ میں پندرہ لاکھ سے زائد روپے کی کرپشن کا انکشاف۔

ایبٹ آباد:گورنمنٹ ہائی سکول کوٹھیالہ میں پندرہ لاکھ سے زائد روپے کی کرپشن کا انکشاف۔سکول کے پرنسپل نے پی ٹی سی کے فنڈ میں مبینہ طور پر خرد برد کی ہے اور سکول میں موجود جستی چادریں بھی بغیر کسی ٹینڈر و تشہیر کے کم قیمت پر اپنے منظور نذر افراد میں تقسیم کر دی ہیں۔مصدقہ ذرائع کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول کوٹھیالہ میں پرنسپل نے مبینہ طور پر پی ٹی سی کے فنڈ میں خرد برد کی اور سکول میں موجود جستی چادریں بغیر کسی ٹینڈر کے چوالیس ہزار روپے میں فروخت کر دی ہیں جو کہ آگے ایک لاکھ سے زائد میں فروخت کی گئی ہیں اس حوالے سے مذکورہ پرنسپل نے کسی بھی سرکاری قوانین کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا ذرائع کے مطابق سکول کے پرنسپل نے طلباء کے داخلوں میں بھی غریب والدین پر اضافہ بوجھ ڈال رکھا ہے اور طلباء سے داخلوں کے موقع پر اضافی فیسیں وصول کی جاتی ہیں اس حوالے سے متاثرہ والدین نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہائی سکول کوٹھیالہ میں کرپشن و بے قاعدگیوں پر محکمہ تعلیم کے اعلیی افسران فوری نوٹس لیں اور شفاف انکوائری کے ذریعے والدین کو بھی ریلیف فراہم کی جائے زرائع کے مطابق گورنمنٹ ہائی سکول کوٹھیالہ میں مختلف معاملات میں پندرہ لاکھ روپے سے زائد کی کرپشن ہوئی ہے سرکاری خزانے میں خرد برد کرنے والوں کے خلاف شفاف انکوائری کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!