ڈی پی او ایبٹ آباد نے سودخوروں، جائیداد کے تنازعات کیلئے اہم اعلان کردیا۔ جناح آباد چوکی میزائل چوک میں منتقل کرنے کا اعلان۔

ایبٹ آباد: عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ضلعی پولیس سربراہ کی تھانہ میرپور میں کھلی کچہری, براہ راست عوام کے مسائل سنے اور اور ان کے حل کے لیے افسران کو ہدایات جاری کیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد یاسر آفریدی نے عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں گزشتہ روز تھانہ میرپورمیں عوام کے مسائل کا حل ان کی دہلیز پر یقینی بنانے کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا اس میں ایس پی ہیڈکوارٹرز اویس شفیق، ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود، ایس پی انوسٹگیشن محمد اشتیاق، ڈی ایس پی میرپور صابر خان، سرکل میرپور کے تینوں تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور، علماء کرام، ٹریڈ یونین کے عہدیداران، کثیرتعداد میں عام عوام،نے شرکت کی کھلی کچہری سے خطاب کے دوران ضلعی پولیس سربراہ نے کثیر تعداد میں کھلی کچہری میں شرکت پر عوام کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری منعقد کرنے کا مقصد، عوام کے مسائل براہ راست سننا اور برموقع اس کے حل کے حوالے سے ضروری اقدامات عمل میں لانا ہیں دیگر مسائل میں معاشرے میں پھیلے بڑھتے ہوئے سود کے کاروبا کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سود خوروں کے خلاف بھرپور کاروائی ہو گی، سود خور میری طرف سے اپنا کاروبار بند سمجھیں، لوگوں سے گزارش ہے اس حوالے سے پولیس کا ساتھ دیں اور مکمل تعاون کریں۔

ایبٹ آباد کے ایک بڑے مسئلے جائیداد کے حوالے سے تنازعات کے حل کے لیے مشاورت سے ایک ڈسک بنایا گیا جس میں اے سی ایبٹ آباداور ایس پی انوسٹگیشن کی ٹیم بنائی گئی جو لینڈ ڈسپیوٹ کے معاملات دیکھے گی اور اس کے حل کے لیے خواطر خواہ اقدامات عمل میں لائے گی اس حوالے سے آپ اس ڈسک سے سہولیات حاصل کر سکتے ہیں اس کے علاوہ عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں علماء کرام، تاجر برادری، صحافی برادری کے ہمراہ میٹنگز ہو رہی ہیں ساتھ ساتھ عوامی مسائل کے ان کی دہلیز پر حل یقینی بنانے کے لیے کھلی کچہریاں منعقد کر رہے ہیں ان سرگرمیوں بھرپور حصہ لیں اس سے پولیس اور معاشرے کے درمیان خلیج کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

سوشل میڈیا کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں سنی سنائی باتوں کو آگے نہ پھیلائیں شرپسند عناصر فرقہ وارانہ فسادات کو بڑھانے کے لیے سوشل میڈیا کا انتخاب کر رہے ہیں اس حوالے سے اپنا کرداد ادا کریں ایسے عناصر کی نشاندہی کریں میرپور پولیس کو عوام کی مدد اور رہنمائی میں آسانی لانے کے لیے 04موٹر سائیکلز دیے جا رہے ہیں تاکہ میرپور پولیس اپنی گشت مزید موثر بنا سکے اور گھروں میں بیٹھی ہماری مائیں بہنیں محسوس کریں کے وہ محفوظ ہیں پولیس افسران کو ہدایت دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا قانون کی بالادستی، امن و امان کی بحالی، عوام کی جان و مال کا تحفظ اور ٹریفک کی روانی میں عوام کو سہولیات اور آسانی پہنچانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں جائیں عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے ا ن کا کہنا تھا کہ سماج دشمن عناصر، جرائم پیشہ افراد، منشیات فروشوں، مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کامیابی کے لیے پولیس کا ساتھ دیں اس شہر کے امن کی بحالی میں جتنا فرض پولیس کا ہے اتنا ہی حق آپ کا بھی ہے ہماری مدد کریں نئے آنے والے لوگوں پر نظر رکھیں تمام ایجنسیاں شہر کے امن کے لیے کام کر رہی ہیں آپ کا بھی فرض ہے آپ کے علاقے میں کوئی نیا آیا ہے آپ ہمیں مطلع کریں مشکوک افراد کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں۔ ٹریفک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ ٹریفک کا مسئلہ تمام ضلع میں ہے ہماری کوشش ہے موٹروے انتظامیہ ہیوی ٹریفک کو اجازت دے تاکہ شہر میں لوگوں کو مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے، ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ پولیس ٹریفک کی روانی کو بہتر رکھے۔

جناح آباد ویلفیئرسوسائٹی کے صدر جان محمد بنگش نے ڈی پی آو یاسر آفریدی سے مخاطب ھوئے کہا کہ یہاں ایبٹ آباد میں عباس مجید مروت جیسے ذہین ڈی پی آو صاحبان گزرے ھیں مگر آپ دو طرح سے تمام ڈی پی آو صاحبان سے مختلف ثابت ھوئے ہیں۔ ایک تو آپ نے آتے ساتھ ہی کھلی کچریوں کا انعقاد کیا ھے دوسرا آپ کی شخصیت اسوقت ٹاپ ٹرینڈ بن گئی جب آپ گھوڑے پر سوار ھو کر نواشہر گراونڈ پہنچے وہاں سے آپ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔ جان محمد بنگش نے مزید کہا کہ تھانہ میرپور کے ایس ایچ او سردار واجد اور چوکی انچارج عبدالہادی خان نے تھانہ میر پور اور جناح آباد چوکی کو دن دوگنی رات چوگنی ترقی کے منازل طے کروا رھے ھیں۔مگر جناح اباد چوکی انتہائی ناگفتہ بہ جگہ پر ھے جس سے پولیس کی کارکردگی بری طرح متاثر ھو رہی ھے اسلئے برائے مہربانی جناح اباد چوکی کو میزائل چوک ایگریکلچر آفس جہاں موجودہ ڈی ایس پی کا آفس ھے وہاں شیفٹ کی جائے اور پی ایم اے لنک روڈ سے منی اڈوں کا خاتمہ کیا جائے۔جس پر ڈی پی آو یاسر آفریدی نے موقع پر جناح آباد چوکی کا مطالبہ تسلیم کر لیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!