دوسری شادی کا شاخسانہ: دوشیزہ کو قتل کر دیا گیا۔

سعیدہ بی بی زوجہ عارف محمود اپنے دو بہوؤں کے ساتھ گھر میں موجود تھی کہ نعمان، ریحانہ اور سونیا سے جھگڑا شروع کر دیا۔
ملزم نعمان نے فائرنگ کردی جس سے ستارہ عرف حنابی بی موقع پر دم توڑ گئی، ملزم فرار پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
ہری پور(وائس آف ہزارہ)دوسری شادی کا شاخسانہ، تھانہ سٹی کی حدود اعوان کالونی میں دوشیزہ کو آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ملزمان ارتکاب جرم کے بعد موقع سے فرار ہو گئے پولیس نے موقع پر پہنچ کر مقتولہ کی لاش ٹراما سنٹر منتقل کر کے اسکی ساس کی رپورٹ پر خواتین سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا واقعات کے مطابق ٹراما سنٹر میں پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے سعیدہ بی بی زوجہ عارف محمود ساکنہ شیخ البانڈی حال اعوان کالونی نے بتایا کہ وہ اپنے دو بہوں اقراء زوجہ اظہر محمود، ستارہ عرف حناء بی بی زوجہ حسنین علی کے گھر میں موجود تھی کہ دستک ہونے پر جو نہی دروازہ کھولا تو نعمان ولد طارق، ریحانہ زوجہ طارق اور سونیہ دختر طارق نے گھر میں گھس کر ہمیں زدو کوب کیا اور نعمان نے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ شروع کر دی جسکے نتیجے میں بہوستادہ عرف حسناء بی بی گولی لگنے سے شدید زخمی ہو کر دم توڑ گئی جسکے بعد تینوں ملزم موقع سے فرار ہو گئے وجہ عداوت مسماۃ سونیہ طارق میرے بیٹے حسنین علی کی پہلی بیوی ہے حسنین علی نے ستارہ سے دوسری شادی کی جسکی رنجش پر میری بہو کوقتل کیا گیا جبکہ صباء زوجہ ثاقب دھوڑ، مصباء زوجہ وقارنواں شہر کی ایماء پر سارا واقعہ پیش آیا مدعیہ کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!