کلاشنکوف نماگن اور نائن ایم ایم پستول لیکر گھومنے والے دو مشکوک کارسوارگرفتار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) کلاشنکوف نماگن اور نائن ایم ایم پستول لیکر گھومنے والے دو مشکوک کارسوارگرفتار۔اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ سجاول ولد رمضان سکنہ کراچی حال جھنگی اور آزاد ولد شمشیر سکنہ سیٹھی مسجد موٹرسائیکل پر کلوشنکوف نماگن 223بور اور نائن ایم ایم پستول لیکر گھوم رہے تھے کہ کسی نے ان کی گاڑی میں اسلحہ دیکھ لیا۔ مقامی شہری نے پولیس کنٹرول کو اطلاع دی۔ جس پرسیٹھی مسجد کے قریب پولیس اہلکاروں نے دونوں کو روک کر تلاشی لی تو ان سے ناجائز اسلحہ برآمد ہوا۔ جس پر ملزمان کیخلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!