بارشیں ختم ہوتے ہی کینٹ بورڈ کی سی او کو نالوں کی صفائی یاد آگئی۔

ایبٹ آباد:بارشیں ختم ہوتے ہی کینٹ بورڈ کی سی او کو نالوں کی صفائی یاد آگئی۔ برائے نام نالوں کی صفائی پر سرکاری فنڈز کا بے دریغ استعمال۔ ذرائع کے مطابق مون سون کی بارشوں سے قبل کینٹ بورڈ کے انتظامی افسران خواب غفلت کا شکار رہے۔ اور مون سون کی بارشوں سے قبل کسی نالے کی صفائی کرنے کا انہیں خیال تک نہیں آیا۔ مون سون کی بارشوں کا پانی ایبٹ آباد کے گلی کوچوں میں تباہی پھیلانے کے بعد ختم ہوا تو کینٹ بورڈ کی خاتون سی او کو نالوں کی صفائی کا خیال آگیا اور انہوں نے ضلعی انتظامیہ کے ذریعے کینٹ بورڈ کی حدود میں واقع نالوں کی صفائی کا کام شروع کرادیا۔ بدقسمتی سے اس ملک کے سرکاری محکموں پر اشرافیہ براجمان ہے۔ جن کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی نہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!