یوسف ایوب خان نے چنگی بانڈی سمیت دیگر علاقوں میں سترہ کروڑ کے فنڈز سے گیس فراہمی کا شعلہ جلا کر افتتاح کردیا۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ) سابق وزیر بلدیاتی یوسف ایوب خان نے 17کروڑ 28 لاکھ روپے کی خطیر فنڈنگ سے چنگی بانڈی، موہری نمبر1 اور اخون بانڈی میں شعلہ جلاکر سوئی گیس فراہمی منصوبے کا افتتاح کردیا۔وفاقی وزیربرائے اقتصادی امور عمرایوب بھی انکے ہمراہ تھے۔ چنگی بانڈی میں 10 کروڑ 43 لاکھ،موہری نمبرایک میں 1 کروڑ 61 لاکھ اور اخون بانڈی میں 5کروڑ 34 لاکھ روپے کی خطیر لاگت سے سوئی گیس فراہمی منصوبوں کی تکمیل کا شعلہ جلاکر افتتاح کیا۔یوسف ایوب خان اوروفاقی وزیر عمرایوب خان نے اس موقع پر منعقدہ پُرہجوم تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ علاقہ جات کے باسیوں کو مبارکباد پیش کی جبکہ منتشر آبادیوں میں بھی گیس فراہمی کے لیے مزید 6 کروڑ روپے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ الحمداللہ آج ہم نے بجلی کے دیرینہ مسائل کے خاتمے کے بعد مزکورہ علاقہ جات کو گیس جیسی سہولت فراہم کردی ہیں۔جس سے شہری آبادیوں کے ساتھ دیہی علاقوں کے عوام کی طرز زندگی بھی تیزی سے بہتر ہورہی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ حالیہ ساڑھے تین سال کے دوران عوامی امنگوں سے بڑھ کر ترقیاتی کام کیے جبکہ مزید ڈیڑھ سال کے دوران ضلعی تعمیر وترقی میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔خطاب کے دوران انکا کہنا تھا کہ کرونا کی وجہ سے دنیا کیترقی پذیر ممالک پر بھی انتہائی مشکل وقت آیا تاہم اللہ کی مہربانی اور وزیراعظم عمران خان کی خاص حکمت عملی کی وجہ سے ہم نے اس وبائی صورتحال سے مقابلہ کیا انھوں بتایا حکومت نے ساڑھیتین سو ارب سے زائد ادا کرکے کرونا ویکسین منگوائی اور ہرشخص کو فری انجیکشن لگائے گئے۔

سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان نے مزیدکہاکہ آج ان دیہی علاقوں میں بھی وہ تمام بنیادی سہولیات موجود ہیں۔جو اسلام آباد کے رہائشی افراد کو میسر ہیں۔انھوں نے کہاکہ بجلی،سوئی گیس اور سڑکوں تعمیر کے ساتھ دریائے دوڑ پر پلوں کی تعمیر کے لیے بھی عملی طور پر اربوں روپے فنڈنگ کرچکے ہیں اور یہ سلسلہ مزید تیزی سے جاری رہے گا۔مقامی قائدین نے میگا منصوبوں کی تکمیل پر وفاقی وزیر عمرایوب خان اور سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!