ٹیچرز کوروڈ بلاک کرکے لوٹنے والے چار ڈاکو گرفتار۔راہزنی میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) تھانہ بکوٹ کی حدود برمی گلی کے مقام پر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول چمیالی کا سٹاف بذریعہ کیری سوزوکی جو کہ سکول سے چھٹی کر کے واپس روانہ تھے کہ چار نامعلوم بامسلح افراد نے روڈ پر پتھر رکھ کے روڈ کو بلاک کر کے سکول سٹاف کا کیری روک کر سٹاف سے اسلحہ کی نوک پر 01 لاکھ 45 ہزار روپے اور 06 عدد موبائل فون چھین کر قریبی جنگل میں فرار ہو گئے، جس پر تھانہ بکوٹ میں کیری سوزوکی ڈرائیور جو کہ سکول کا کلاس فور ملازم بھی ہے کی رپورٹ پر مقدمہ علت336 زیر دفعہ 392 پی پی سی درج کیا گیا۔

ضلعی پولیس سربراہ عمر طفیل کی ہدایات پر مقدمہ میں نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرنے اور ان کی گرفتاری کے سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے تفتیش کا آغاذ ہوا اور تین ملزمان شیراز ولد جاوید سکنہ بیرن گلی، یاسر ولد جاوید سکنہ کلسی گلی بیرن گلی اور راشد ولد ایوب سکنہ ملیر کراچی حال پلندری آزاد کشمیر کو گرفتار کر کے ابتدائی طور پر ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ 02 عدد پستول تیس بور اور 03 عدد چھینے گئے موبائل برآمد کر لیے گئے جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، پریس کانفرنس کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر طفیل کا کہنا تھا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں اس کیس میں ذاتی حثیت میں نگرانی کی اور اس اندھے واقعہ کا سراغ لگایا گیا اس حوالے سے ایس ڈی پی او گلیات، تفتیشی افسران اور ایس ایچ او بکوٹ نیبہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ملزمان کو ٹریس آوٹ کر کے گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!