انیس ہزار سات سو پیرامیڈیکس کیلئے گریڈ بیس کی صرف ایک نشست۔

6 ہزار نرسوں کیلئے گریڈ 20 کی 12، گریڈ 19 کی 289، گریڈ 18 کی 900 نشستیں دستاویزات میں موجود پیرامیڈیکس کی گریڈ 19 میں 5, 18 میں 17,284 کی 1164 پوسٹیں ترقی کے مساوی بنیادی حق سے متصادم گریڈ 19 کی 4 نشستیں حال ہی میں دی گئیں، سیکرٹری ہیلتھ کی جانب سے ڈی جی کو کاروائی کا مراسلہ ہی غائب۔
پشاور(وائس آف ہزارہ) خیبر پختونخوا میں پیرا میڈیکس کی گریڈ 20 میں صرف ایک نشست ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس سے 19700 پیرا میڈیکس میں سے صرف ایک کا گریڈ 20 میں جانا یقینی ہے جبکہ گریڈ 19 کی صرف 4 نشستیں ہونے سے ہزاروں پیرا میڈیکس کے ترقی کے امکانات معدوم ہو گئے ہیں سرکاری دستاویزات کے مطابق صوبے میں نرسوں کی کل تعداد 6003 ہے جبکہ ان نرسوں کے لئے گریڈ 20 کی 12 گریڈ 19 کی 289 اور گریڈ 18 کی 900 گریڈ 17 کی 1800 اور گریڈ 16 کی 3002 نشستیں ہیں اعداد و شمار کے مطابق 19700 پیرا میڈیکس کے لئے گریڈ 20 کی ایک گریڈ 19 کی 5 گریڈ 18 کی 284 اور گریڈ 17 کی 1164 پوسٹیں ہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 3 پوسٹ گریجویٹ پیرا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے پرنسپلوں کی گریڈ 20 کی آسامیوں پر ڈاکٹر تعینات ہیں جبکہ قواعد کے مطابق ان آسامیوں پر گریڈ 20 کے پرنسپل کلینکل ٹیکنالوجسٹ کی تقرری ہونی چاہئے تاہم گریڈ 20 میں تا حال کوئی ٹیکنالوجسٹ موجود ہی نہیں نہ ہی سرکاری کاغذات میں گریڈ 20 کی 3 آسامیاں موجود ہیں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پیرا میڈیکس میں اعلی تعلیم یافتہ افراد موجود ہیں جن کی ترقی کی راہیں مسدود ہیں، پیرامیڈیکس کے رہنماؤں کے مطابق ترقی کے مساوی مواقع نہ دے کر نہ صرف آئین میں وضع کئے گئے قواعد کی خلاف ورزی کی جارہی ہے بلکہ انسانی حقوق کی بھی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ دوسری جانب یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سیکرٹری ہیلتھ نے 2022 میں ایک مراسلہ ڈی جی ہیلتھ کو کمنٹس کے لئے ارسال کیا جس کا تا حال کوئی جواب نہیں آسکا ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!