سرکاری محکموں سے متعلق شکایات کے فوری ازالہ کیلئے وفاقی محتسب ایبٹ آباد کے دفتر میں عبدالغفوربیگ کو ایڈوائزر مقرر کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی نے ہزارہ ڈویژن میں وفاقی محتسب کے ادارے کے دائرہ اختیارمیں وسعت اور شکایات میں روز بہ روز اضافے اورباالخصوص کسی قسم کے معائدوں پر عملدرآمد میں تاخیر و رکاوٹ، بنک کے چیکوں کی عدم ادائیگی، سرکاری ملازمین کی پنشن کی ادائیگیوں میں بلا وجہ کی تاخیر اور بقایاجات کی بلا وجہ تاخیر، میڈیکل بلوں کی ادائیگیوں میں تعطل اور سرکاری ملازمین کی ہاؤس رینٹ الاؤنس و دیگر تنازعات کے فوری حل کے لئے صوبائی حکومت کے ریٹائرڈ کمشنر عبدالغفور بیگ کو وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس ایبٹ آباد میں ایڈوائزر مقرر کردیا ہے تاکہ ہزارہ ڈویژن کے عوام کو بلا تعطل اور فوری انصاف مہیا کی جاسکے۔ عبدالغفور بیگ نے حلف اٹھا کر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ واقع گورنمنٹ ڈسٹرکٹ سیکرٹریٹ بالمقابل جی پی او ایبٹ آباد کینٹ میں چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر عبدالغفور بیگ نے وفاقی محتسب کے ادارے کی اہمیت کے بارے کہا کہ وفاقی محتسب کا ادارہ 1983 کے صدارتی حکم نامے کے تحت معرض وجود میں آیا ہے جس کا بنیادی مقصد وفاقی اداروں میں بد انتظامیوں کے خلاف شکایات کا ازالہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ادارے میں شکایت کنندہ ایک سادہ کاغذ پر اپنی شکایت لکھ کردرج کروا سکتا ہے جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو نوٹس جاری کر دئیے جاتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ میں شکایت درج کروانے کی کوئی عدالتی فیس نہیں ہے اور نہ وکیل کی ضرورت پڑتی ہے۔ وفاقی محتسب نے عبدالغفور بیگ کو شکایات کے ازالے کے لئے روائیتی اور غیر روائیتی انداز میں شکایات کا قلع قمع کرنے کی ہدایات دی گئی ہے۔

اس سلسلے میں ہزارہ ڈویژن کی عوام وفاقی محتسب کے ریجنل آفس میں براہ راست یا بذریعہ email / APP/SMS شکایات درج کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کے ریجنل ہیڈ خواجہ سیف الرحمان نے عبدالغفور بیگ کی تقرری کو ادارے ہزارہ ڈویژن کے عوام کے لئے خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ ہزارہ ڈویژن کی عوام اس ادارے سے مستفید ہوں مزید برآں وفاقی محتسب جناب اعجاز احمد قرشی نے وفاقی محتسب کے آئین کی شق نمبر 13کے تحت ادارے کے افسران کو ان وفاقی محکموں میں جہاں عوام الناس کا روزانہ براہ راست رابطہ یا آمد و رفت رہتا ہے باالخصوص ماہ رمضان میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور عوام کو سہولیات کی فراہمی میں آسانی پیدا کرنے کی غرض سے اچانک چھاپے مارنے کا اختیا ر بھی دے دیا ہے جس پر چند دنوں میں عملدرآمد کیا جائیگا۔ نئے تعینات ہونے والے ایڈوائزر عبدالغفور بیگ نے ہزارہ ڈویژن کے عوام کووفاقی محتسب کے ادارے اور ان سہولیات سے مستفید ہونے کے لئے سادہ کاغذ پہ درخواست کے ہمراہ قومی شناختی کارڈ کی کاپی، موبائل فون اورمکمل پتہ کے ساتھ رابطہ کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!