وویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال میں ٹھیکے مار ادویات۔ مریض سہولیات سے محروم۔

ایبٹ آبادایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)وویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال جونیئر ڈاکٹرز کے رحم و کرم پر چھوڑ دی گئی۔ ٹھیکے مار ادویات نے مریضوں کو جانوں کے لالے ڈال دیئے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٗ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے آنکھیں بند کر لیں۔ وومن اینڈ چلڈرن ہسپتال کی ایمرجنسی جونیئر ڈاکٹرز کے رحم وکرم پر چھوڑ دی گئی ہے دونوں جونیئر ڈاکٹرز مریضوں کی جانوں سے کھیل رہے اور تجربات کر رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ٹھیکہ مادویات لکھ کر دونوں ہاتھوں سے مریضوں کو لوٹا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپنے آپ کو اسسٹنٹ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کہلانے والا ایک ڈاکٹر قبل ازیں کھلابٹ سے بھی شہرت پا کر یہاں پہنچا ہے خود بھی ایک جونیئر ڈاکٹر ہے اور ان دونوں جونیئر ڈاکٹرز کی بھرپور حمایت اور سپورٹ کر رہا ہے کیونکہ ٹھیکہ مار ادویات سے مریضوں کے جیبوں پر ڈاکے ڈال کر انہیں دونوں ہاتھوں سے خوب لوٹا جا رہا ہے اور یہ سارا منظر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ٗ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اور انتظامیہ دیکھ رہی ہیں لیکن کبوتر کی طرح آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!