مفرور ملزم گستاسپ کی گرفتاری کیلئے چھاپہ: چرس اور اسلحہ برآمد ہونے پر باپ اسلم کو گرفتارکرلیاگیا۔

ایبٹ آباد پولیس تھانہ حویلیاں کا منشیات، اغواہ، اور تشدد کیس کے ملزم گستاپ عرف کاکا ولد اسلم کی گرفتاری کے سلسلہ میں تھانہ حویلیاں کے علاقہ مجاہتھ میں چھاپہ ملزم کی عدم موجودگی پر والد اسلم ولد سرور اور بھائی کامران ولد اسلم گرفتار دونوں ملزمان کے قبضے سے 1278 گرام چرس، 01 عدد پستول 30 بور اور 01 عدد رپیٹر 12 بور برآمد مقدمات قائم، عوامی حلقوں کا حویلیاں پولیس کی کاروائی پر خیر مقدم۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایبٹ آباد پولیس تھانہ حویلیاں نے ایس ایچ او انسپکٹر نزیر خان کی سربراہی میں حویلیاں پولیس کو بحوالہ مقدمہ نمبر 203 مورخہ 19 فروری 2021 جرم 365/500/501ii/211/34 پی پی سی 37/53 سی پی اے میں مطلوب ملزم گستاسپ ولد اسلم کی گرفتاری کے سلسلے میں تھانہ حویلیاں کی حدود مجاہتھ میں چھاپہ زنی عمل میں لائی اس دوران مطلوب ملزم عدم موجود پایا گیا۔

جبکہ موقع پر مطلوب ملزم کے بھائی کامران کو 01 عدد پستول،30بور اور 01 عدد رپیٹر معہ کارتوس گرفتار کر لیا گیا جبکہ مطلوب ملزم کے والد اسلم ولد سرور کی تلاشی کے دوران 01 کلو چرس برآمد ہوئی دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ حویلیاں میں غیر قانونی اسلحہ اور انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کرکے تفتیش کا آغاز کرلیا گیا۔ جبکہ گستاسپ اور اس کے ساتھیوں کی گرفتاری کے سلسلہ میں حویلیاں پولیس کی کوششیں جاری ہیں جلد گرفتاری متوقع ہے۔ سرکل حویلیاں کے عوامی حلقوں نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور ایکشن پر حویلیاں پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کاروائیاں جاری رکھنے کی اپیل کی ہے تاکہ سرکل حویلیاں کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!