غیرقانونی پٹرول کی فروخت پرسابق مسلم لیگی رکن ضلع کونسل ناہید اعوان کا پٹرول پمپ سیل۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) غیرقانونی پٹرول کی فروخت پرسابق مسلم لیگی رکن ضلع کونسل ناہید اعوان کا پٹرول پمپ سیل۔این او سی اور دستاویزات کے بغیر غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے پر ضلعی انتظامیہ نے سابق مسلم لیگی ناظم بانڈہ پیر خان ناہید اعوان کا پٹرول پمپ سیل کر دیا گیا۔ شام کے وقت قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے پٹرول پمپ سیل کیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ پمپ پر عرصہ دراز سے ڈیزل کی فروخت جاری تھی لیکن گذشتہ چند ماہ سے انتظامیہ نے پٹرول بھی فروخت کرنا شروع کردیا تھا۔یاد رہے کہ گذشتہ بلدیاتی انتخابات میں صوبے بھر میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے بانڈہ پیر خان سے نظامت کا انتخاب جیتا لیکن فتح کے چند ہفتے بعد ہی نیب نے انہیں فاسفیٹ چوری کے الزام میں گرفتار کر لیا تھا جہاں وہ سترہ ماہ حراست میں رہے اور ابھی بھی مقدمہ چل رہا ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!