تعلیمی ادارے پبلک پارکس بند۔ شادی ہال، ٹیوشن سنٹر اور نجی ہاسٹلوں کیخلاف کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔

ایبٹ آباد ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی بر ترین نااہلی کوروناوائرس کیخلاف اقدامات کاغذوں تک محدود شادیاں اور اجتماعات بد ستور جاری نجی ہاسٹل اور ٹیوشن سنٹر کھلے ہیں۔عملی اقدامات کا مطالبہ کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق کوروناوائرس کیخلاف اقدامات اٹھانے کیلئے نہ صرف تمام تعلیمی اداروں کیساتھ ساتھ تمام پارک بند کر دیے گئے ہیں۔گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر لیڈی گارڈن ایبٹ کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ ٹی ایم او ایبٹ آباد وقاص شاہ نے کاروائی کرتے ہوئے جناح باغ ایبٹ آباد اور ملکپورہ پارک کو بھی سیل کر دیا ہے جبکہ بہ نظیر شہید ہسپتال میں بھی ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ آنے والے بچوں کو روک دیا ہے۔پارک کو سیل کرنے کے ساتھ ضلع بھر میں اجتماعات پر پابندی کر دی گئی ہے۔ مگر ایبٹ آباد میں الٹی گنگا بہنے لگی ہے دو پولیس اہلکاروں کی شادی کی تقریبات میں خود پولیس افسران اور کی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی ہے سلسلہ جاری ہے جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ہے جبکہ نجی ہاسٹل کو بند نہیں کیا گیا ہے جس پر ہاسٹل میں روزانہ آنے اور جانے والے افراد کا کوئی ریکارڈ بھی موجود نہیں ہے جس پر ضلعی انتظامیہ کے کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔کوروناوائرس جو کے ایک عالمی مسئلہ بن گیا ہے اور مرکزی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے کوروناوائرس کیلے ایمرجنسی ڈیکلیر کر دیا ہے اور اس حوالے سے فوری اور بلخصوص نجی ہاسٹلوں میں کاروائی کی جائے اور ان نجی ہاسٹلوں کو بند کیا جائے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!