آئس کے کیس میں گرفتارملزم کی موت: ایس ایچ او معطل۔ انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

ایبٹ آباد(پریس ریلیز)تھانہ میرپور آئس کے کیس میں گرفتار ملزم حوالات میں حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث جاں بحق۔ ایس پی شعبہ تفتیش کی زیرصدارت انکوائری ٹیم مقرر، معاملے کی شفاف انکوائری یقینی بنانے کے لیے ایس ایچ او میرپور انسپکٹر عارف کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا گیا جبکہ انکوائری ٹیم کو جلد مکمل روپورٹ پیش کرنے کی ہدایت، جوڈیشل مجسٹریٹ کی تھانہ آمد، مجسٹریٹ کی موجودگی میں میت ہسپتال منتقل کی گئی۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کیہال کٹہرا کا رہائشی چن زیب ولد غلام نبی میرپور تھانہ میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا چن زیب ولد غلام نبی سے گزشتہ روز تھانہ میرپور کی حدود پی ایم اے بائی پاس سے 09 گرام آئس برآمد کی گئی تھی جس پر تھانہ میرپور میں 11 اے CNSA کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کیا گیا گزشتہ رات ملزم حوالات میں حرکت قلب بند ہو جانے کی وجہ سے جاں بحق ہو گیا جس کی میت کو ایوب میڈیکل ہسپتال منتقل کیا گیا۔

واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد یاسر خان آفریدی نے معاملے کی انکوائری کے لیے ایس پی انوسٹیگیشن محمد اشتیاق کی سربراہی میں ٹیم کو ذمہ داریاں سونپ دی جو جلد اپنی روپورٹ پیش کرے گی جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے بھی واقع کے بعد تھانہ میر پور کا دورہ کیا اور معاملے کی مزید چھان بین کی ضلعی پولیس سربراہ نے اس موقع پر یقینی دہانی کروائی کہ مکمل انکوائری کے بعد اگر کوئی شخص اس معاملے میں ملوث پایا گیا تو اس کیخلاف قانونی اور محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ شفاف انکوائری کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے ایس ایچ او میرپور انسپکٹر عارف کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا گیا سب انسپکٹر عاصم بخاری کو ایس ایچ او تھانہ میرپور تعینات کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!