شدید بارشوں سے پنڈکرگوخان میں تین رہائشی گھر زمین بوس۔

تناول:بارشوں نے تباہی مچادی پنڈکرگوں خان زرو گلی اور چنجیلہ میں تین رہائشی گھر زمین بوس مکین کھلے آسمان کے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور لاکھوں لاکھوکا قیمتی سامان تباہ ضلعی حکومت سے امداد کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق تناول میں بارشوں بارشونے تباہی مچادی غازی ولد یوسف کے دو رہائشی مکان بمعہ برامدہ زمین بوس جبکہ راشد ولد اسلم ساکنہ زروگلی کے بھی رہائشی مکان زمین بوس ہوگئے تیسرے واقعے میں محمد رفیق کے گھر کی دیواریں بھی گر گئیں۔

رہائشی مکان گرنے سے مکین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں مکانات گرنے سے لوگوں کا لاکھوں روپے کاقیمتی سامان بھی ملبے تلے دب کر ٹوٹ کر چکنا چور ہوگیا متاثرین نے ڈی سی ایبٹ آباد صوبائی وزیر خوراک اور ایم این اے علی خان جدون سے لوگوں کے نقصانات کا تخمینہ لگوا کر مالی امداد کا اعلان کریں تاکہ متاثرہ لوگ نئے سرے سے اپنے مکانات تعمیر کرکے اپنے بال بچوں کے لئے سرچھپانے کا بندوبست بندوبسکرسکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!