امیدوارسٹی میئر مظہر خان جدون نے ایوب میڈیکل کمپلیکس کے کنٹریکٹ ملازمین کے حقوق کی جنگ لڑنے کا اعلان کردیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایوب میڈیکل کمپلیکس نان ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداروان و ممبران کی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء امیدوار تحصیل چیئرمین ایبٹ آباد مظہر خان جدون سے ملاقات،کنٹریکٹ ملازمین کے مسائل کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی گئی۔مظہر خان جدون کی جانب سے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی گئی۔ کنٹریکٹ ملازمین کے حقوق کی جنگ لڑنے کا اعلان کیا اورحق داروں کو حق دلانے تک ان کے شانہ بشانہ جدوجہد کی یقین دہانی کرائی۔اس حوالے بدھ کے روز ایوب میڈیکل کالج میں نان ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیراران بلال خان،فریدون خان،طفیل خان خان اور دیگر نے تحصیل چیئرمین ایبٹ آباد کے امیدوار مظہر خان جدون سے ملاقات کی،ملاقات میں نان ٹیچنگ سٹاف کے مسائل کو حکومتی سطح پر حل کرنے کے لئے گفتگو کی گئی جس میں تحصیل چیئرمین کے امیدوار نے بھرپور کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

اس موقع پر تحصیل چیئر مین ایبٹ آباد کے امیدوار مظہر خان جدون کا کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف کے بنیادی کارکن ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔پہلے دن سے پارٹی چیئرمین وزیر اعظم عمران خان کے سپاہی کے طور پر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوجوان پارٹی کا اثاثہ ہیں ان کے حقوق کے تحفظ کی جدوجہد کے لئے میدان میں آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کامیاب ہو کر سیٹ پارٹی چیئرمین کو تحفہ میں دوں گا۔انہوں نے مذید کہا کہ ضلع میں پارٹی کے منتخب ارکان اسمبلی کے شانہ بشانہ عوام کی فلاح وبہبود کی جدوجہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔عوامی فلاح کے لئے پہلے بھی کئے جانے والے اقدامات سے سب باخبر ہیں اب تحصیل چیئرمین کے پلیٹ فارم سے اس میں مزید نکھار لائیں گے۔مظہر خان جدون کا کہنا تھا پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ غریب،محکوم اور بے بس طبقہ کے افراد کے جدوجہد کی ہے،احساس پروگرام،احساس راشن پروگرام،صحت کارڈ،لنگر خانے سمیت دیگر منصوبے اسی سلسلہ کی کڑی ہیں۔وزیر اعظم کا کامیاب نوجوان پروگرام بھی نوجوانوں کی امنگوں کا ترجمان ہے کارکردگی کی بنیاد پر خیبر پختونخوا آئندہ بھی کپتان کا ہوگا۔نان ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کے مسائل کے حل کے لئے عملی جدوجہد کریں گے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!