نئی تاریخ رقم: دیامر بھاشا ڈیم کیلئے دریائے سندھ کا رخ تبدیل کر دیا گیا۔

واپڈا نے صدیوں سے بہتے دریا کا رخ موڑ کر تاریخ رقم کردی دریا تقریبا دو کلومیٹر سرنگ اور نہر سے ہو کر شمارہ اصل روٹ میں شامل ہو گا 13 سائٹس پر کام جاری۔
منصوبہ کی تکمیل سے 4 ہزار 5 سو میگاواٹ بجلی پیدا ایک بلین ایکڑ اراضی سیراب ہو گئی چیئرمین واپڈا کا منصو کا جائزہ وزیر اعظم جلد ڈیم سائٹ کا دورہ کرینگے۔
دیا مر(وائس آف ہزارہ)ملکی خوشحالی اور استحکام کا ضامن دیامر بھاشا ڈیم منصوبہ تکمیل کی جانب گامزن ہے، واپڈا نے صدیوں سے بہتے دریائے سندھ کا رخ ٹنل کی جانب موڑ دیا، وزیر اعظم اگلے چند روز میں اہم پیشرفت کا جائزہ بھی لیں گے، ڈیم کی تعمیر میں مصروف عمل واپڈا نے اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے صدیوں سے بہتے قومی دریا انڈس ریور کا رخ موڑ دیا، اب دریائے سندھ ایک کلو میٹر سرنگ اور 800 میٹر لمبی نہر سے ہوتا ہوا دوبارہ اپنے اصل روٹ میں شامل ہوگا نگران وزیر اعظم اس اہم پیشرفت کا جائزہ لینے کیلئے اگلے چند روز میں دیامر بھاشا ڈیم سائیٹ کا دورہ بھی کریں گے، ڈیم پر جاری کاموں کا جائزہ لینے اور وزیر اعظم کے دورے کے پیش نظر چیر مین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی بھی ایک روزہ دورے پر ڈیم ایریا پہنچ گئے ہیں، چیئرمین واپڈا نے دریائے سندھ پر ڈیم کے ڈائیورژن سسٹم کا جائزہ لیا ہے، ترجمان کے مطابق چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی نے دیامر بھاشا ڈیم منصوبے کا دورہ کیا اور منصوبے کے ڈائیورڈن سسٹم کا جائزہ لیا۔ حکام نے چیئر مین واپڈا کو بریفنگ میں بتایا کہ دریائے سندھ کا رخ جزوی طور پر موڑا گیا ہے۔ جسے آئندہ ہفتے مکمل طور پر موڑ دیا جائے گا۔ انحرافی سسٹم سے گزر کر دریا اپنے قدرتی راستے پر رواں ہو جائے گا۔ ایک کلو میٹر طویل ڈائیور ٹن ٹنل آٹھ سوستاون میٹر طویل ٹنل اور بالائی اور زیریں مقامات پر ایک ایک کو فرڈیم پر مشتمل ہے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کی تیرہ سائٹس پر بیک وقت کام جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق چلاس سے چالیس کلومیٹر کی دوری پر تعمیر کیا جانے والا یہ ڈیم کامنصوبہ دو ہزار اٹھائیس تک مکمل کر لیا جائے گا۔ جس سے پینتالیس سو میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔ یادر ہے کہدیامر بھاشا ڈیم کی تعمیرمکمل ہونے سے 8.1 ملین ایکڑ سیلابی پانی ذخیرہ ہونے کے ساتھ 4500 میگاواٹ سستی اور ماحول دوست بجلی بھی حاصل ہوگی، جبکہ ایک ملین ایکڑ سے زائد اراضی بھی سیراب ہوگی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!