بھرتیوں پر ایک سال کیلئے پابندی:موبائل فون مہنگے۔بھنگ اتھارٹی کے لئے فنڈ مختص۔

shahbaz sharif

پچپن ارب اضافی آمدن متوقع جام،جیلی، شیمپو، صابن میک اپ، سینیٹری سامان،پر فیومز،ڈ بہ بند خوراک اور دیگر درآمدی اشیاء پر سیلز ٹیکس 25 فیصد برقرار رہیگا خیبر پختو نخوا کا 4 ماہ کے لئے عبوری ترقیاتی بجٹ 268 ارب رکھنے کی تجویز۔
اضافی ترقیاتی فنڈز پر قدغن فاٹا یونیورسٹی اور بھنگ اتھارٹی کے لئے فنڈ مختص اعلی تعلیم پر 45 ارب خرچ ہونگے وفاقی ترقیاتی بجٹ 1100 ارب ہوگا صحت کے 38 منصوبے شامل خریداری اور خدمات پر تاریخی کٹ لگے گا: بجٹ دستاویزات۔
اسلام آباد (وائس آف ہزارہ) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں امپورٹڈ لگڑری آئٹمز پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق بجٹ میں مہنگیا ور امپورٹڈ موبائل مزید مہنگے ہونے کا امکان ہے، اس کے علاوہ بجٹ میں 100 ڈالر سے زائد مالیت کے موبائل پر ڈیوٹی بڑھنے کا امکان بھی ہے۔ ذرائع کیمطابق امپورٹڈ انرجی سیور بلب، فانوس اور ایل ای ڈی مہنگی ہوگی، امپورٹڈ الیکٹرانکس آٹز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد برقرار رہے گا جبکہ امپورٹڈ میک اپ کے سامان لپ اسٹک، مسکارے اور فیس پاؤڈر پرسیلز ٹیکس 25 فیصد برقرار رہے گا۔ ذرائع کے مطابق بالوں کیلئے امپورٹڈ کلرز، ڈائیرز، پالتو جانوروں کی امپورٹڈ خوراک، امپورٹڈ برانڈڈ شوز،خواتین کے امپورٹڈ برانڈ کے پرس، امپورٹڈ شیمپو، صابن اور لوشن پر بھی سیلز ٹیکس 25 فیصد رہے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ آئندہ بجٹ میں امپورٹڈسن گلاسز، پر فیومز، امپورٹڈ پرائیویٹ اسلحہ، برانڈڈ ہیڈ فونز، آئی پوڈز، اسپیکرز، امپورٹڈ لگڑری برتنوں، امپورٹڈ دروازے اور کھڑکیاں، باتھ فٹنگ، ٹائٹلز، سینیٹری، امپورٹڈ کارپٹس اور غالیچے پر سیلز ٹیکس کی شرح 25 فیصد پر برقرار رہیگی۔ اس کے علاوہ امپورٹڈ انرجی ڈرنکس، امپورٹڈ جوسز، گاڑیوں، موسیقی کے امپورٹڈ آلات، امپورٹڈٹیکٹ، بیکری آئٹمز، امپورٹڈ چاکلیٹ اور کینڈی پر سیلز ٹیکس 25 فیصد پر برقرار ہے گا۔ ذرائع کے مطابق لگژری آئٹمز پر سیلز ٹیکس 25 فیصد رہنے سے 55 ارب آمدن متوقع ہے۔ وفاقی حکومت نے آئندہ بجٹ میں آئی ٹی،سائنس اور اسپیس ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینے کا فیصلہ کر لیا۔ تینوں شعبوں کیلئے تقریبا ساڑھے 18 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔ بھنگ اتھارٹی اور ٹیسٹنگ لیبارٹریز کے قیام اور معیاری زرعی بیجوں کی تیاری کے منصوبے مجوزہ پلان کا حصہ ہیں۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اعلیٰ تعلیم کے منصوبوں کے لیے 45 ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے، مزید اضافہ متوقع ہے، نواز شریف یونیورسٹی ملتان، نارووال یو نیورسٹی میں سہولیات فراہم کی جائیں گی، بلوچستان اور قبائلی علاقوں کے طلباء کو اعلی تعلیم کی فراہمی کا منصوبہ شامل، 3 ارب لاگت آئے گی، جبکہ فاٹا یونیورسٹی قائم کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ آئندہ مالی سال 24 2023 کے بجٹ میں وزارت صحت کے اڑتیں منصوبے شامل، دیگر منصوبوں کے لیے ابتدائی طور پر بارہ ارب روپے کے زائد رقم مختص ہوں گے۔

اسلام آباد(وائس آف ہزارہ) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں خسارہ روکنے کیلئے سخت ترین اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے مطابق خریداری اور خدمات پر تاریخی کٹ لگے گا جبکہ نئی سول وفاقی بھرتیوں پر ایک سال کی پابندی لگنے کا بھی امکان ہے بجٹ دستاویز کے مطابق انتہائی ضروری بھرتی کے لیئے متعلقہ ادارے کو فنڈز کی دستیابی بارے تفصیل دینا ہوگی جبکہ کوئی ادارہ نئی بھرتی کے لیئے ٹاسک کی ڈیمانڈ نہیں دے گا، ذرائع کے مطابق بجٹ ڈیمانڈ 2023 میں طلب کردہ بھرتیوں کا جائزہ لینے والی کمیٹی کو تاکید کر دی گئی جبکہ قرضہ لے کر نئے ٹاسک کے لیئے بھرتی پر پابندی ہوگی، حکومت قرضوں کے لیئے گارنٹی نہیں دے گی، ترقیاتی بجٹ کے تحت منصوبوں کے لیئے پلاننگ ڈویژن کو اضافی اسٹاف نہیں ملے گا۔ مہنگائی کی بنیاد پر طلب کردہ پرائس اسکیلیشن فنڈ پر قدغن لگائی جائے گی، ٹائم فریم کے اندر تکمیل نہ ہونے پر منصوبوں کو کوئی اضافی فنڈ نہیں ملیں گے۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں پاکستان کا ترقیاتی بجٹ رواں سال کے بجٹ کی نسبت 4 فیصد زیادہ ہے۔ ذرائع کے مطابق مجموعی ترقیاتی بجٹ میں وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 1100 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے اور وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم رواں سال کی نسبت 31 فیصد یا 223 ارب روپے زیادہ ہے جب کہ وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 150 ارب رو پر کا نجی ترقیاتی بجٹ بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق ترقیاتی بجٹ میں صوبائی ترقیاتی بجٹ کا حصہ 1560 ارب روپے ہے، سندھ کا ترقیاتی بجٹ 40 فیصد اضافے سے 617 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے جب کہ رواں سال سندھ کا ترقیاتی بجٹ 442 ارب روپے ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا کا عبوری بجٹ 4 مہینے کیلئے تجویز کیا جارہا ہے اور خیبر پختو نخوا کا عبوری ترقیاتی بجٹ 268 ارب روپے تجویز کیا جارہا ہے۔ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس (آج) منگل کو وزیراعظم کی سربراہی میں ہو گا جس میں کونسل ڈھائی ہزار ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے گی۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!