گھرکی چھت پرنمازجنازہ کی ادائیگی:کچامکان منہدم ہونے سے دودرجن افراد زخمی۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)تھانہ بگنوتر کی حدود نملی میرا محلہ بڑا میرا باڑیاں میں نماز جنازہ پڑھتے ہوئے کچا مکان گر گیا دو درجن سے افراد گر کر شدید زخمی چار افراد کی حالت تشویشناک ہونے پر ایوب میڈیکل کمپلکس جبکہ معمولی زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں طبی امداد کے بعد انہیں وارڈزز میں شفٹ کر دیا گیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ بگنوتر کی حدود نملی میرا محلہ بڑا میرا باڑیاں گزشتہ روز فوت ہونے والے شہزاد ولد غلام محمد کے نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے اہلیانِ علاقہ آئے ہوئے تھے کہ اسی دوران نمازِ جنازہ کے بعد درجنوں افراد میت کے دیدار کے لیے مکان کے کچے چھت پر جمع تھے کہ اسی دوران وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے چھت گر گئی جس کے نتیجے میں دو درجن سے زائد افراد مکان میں گرنے سے شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں میں ملک الطاف ولد ملک یعقوب عامر سلیم ولد ملک سلیم،اورنگزیب ولد محمد یوسف ولد عزیز جواد سعید ولد سعید راجہ ندیم ولد راجہ محمد اسلم اظہر ولد کرم داد عبدالوحید ولد وزیر محمد اورنگزیب ولد میر افضل ابرار خان ولد آزاد خان عبدالوحید ولد محمد افسر محمد سرور ولد خوشحال خان اورنگزیب ولد محمد یوسف دلدار ولد محمد افسر محمد مشتاق ولد محمد محمد یونس افغال ولد سعید مجیب الرحمان ولد نذیر احمد مطیع الرحمٰن ولد ولیداد شامل ہیں جہیں مقامی افراد اور ریسکیو 1122 نے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں حالت تشویشناک ہونے پر اورنگزیب ولد میرافضل ایوب میڈیکل کمپلیکس ریفر کر دیا گیا جبکہ معمولی زخمی افراد کو طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال کے وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ریسکیو ذرائع کے مطابق اسد،وقار،علی نامی نوجوانوں سمیت نو افراد کو پہلے ہی ریسکیو حالت تشویشناک ہونے پر ایوب میڈیکل کمپلیکس ریفر کر دیا گیا تھا چھت گرنے کے باعث گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا

ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زخمیوں سے فی کس اڑھائی سو روپے ایکسرے فیس کی وصولی۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)نملی میرا جنازہ ادائیگی کے دروان مکان گرنے سے زخمی ہونے والے افراد کے ساتھ ڈی ایچ کیو عملہ کا ناروا سلوک،زخمیوں سے ایکسرے فیس 250 سو روپے وصول کرنے لگے لواحقین کا نوٹس لینے کا مطالبہ اس ضمن میں زرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز نملی میرا باڑیاں نمازے جنازہ ادائیگی کے دروان مکان گرنے کے باعث زخمی ہونے والے افراد کو ابتدائی طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا جہاں پر ہسپتال انتظامیہ کا ناروا سلوک زخمی ہونے والے افراد سے ایکسرے فیس 250 روپے وصول کی جانے لگی جس پر لواحقین نے تبدیلی سرکار سے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف کاروائی کا مطالبہ۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!