اراضی تنازعہ اقبال خان کو قتل کر دیا گیا۔

علاقہ مونیاں میں جمیل، عجب خان اور مسکین نے فائرنگ کر کے اقبال خان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
ملوث ملزمان گرفتار پولیس نے مدعی کی رپورٹ پر ملزمان کیخلاف مقدمہ درج، ڈی پی او کے احکامات پر پولیس نے ملزمان کیخلاف فوری ایکشن لیا۔
ہری پور(وائس آف ہزارہ)تھانہ کوٹ نجیب اللہ کے علاقہ موٹیاں میں اراضی تنازعے پر ملزمان نے فائرنگ کر کے اقبال خان کو قتل کر دیا مقتول کی لاش ٹراما سنٹر پوسٹمارٹم کے لیئے آر ایچ سی کوٹ منتقل کر دی گئی جبکہ پولیس کی بروقت کاروائی قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق تھانہ کوٹ نجیب اللہ چوکی رضوان شہید کی حدود موٹیاں میں ارضی تنازعہ پر اقبال خان ولد سلطان کے قتل کا واقع رونما ہوا۔ مدعی کی رپورٹ ملزمان کے خلاف 302.34 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کر لیا ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے واقع کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل خانپور محم عزیر اور ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ انسپکٹر محمد عارف کو وقوعہ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔ ایس ایچ اوتھانہ کوٹ نجیب اللہ اسکٹر محمد عارف نے ہمراہ انچارج چوکی رضوان شہید حبیب اللہ خان و دیگر نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل خانپور کی زیر نگرانی بروقت کاروائی کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث ملزمان جمیل ولد گوہر رحمن، عجب خان ولد گوہر رحمن اور مسکین ولد محمد دین ساکنان موٹیاں کو گرفتار کر لیا۔ مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!