کورونا وائرس: ایس اوپیز کی خلاف ورزی پررواج اورریت شادی ہال کو سیل کردیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) کورونا وائرس: ایس اوپیز کی خلاف ورزی پررواج اورریت شادی ہال کو سیل کردیاگیا۔ اس ضمن میں ذرائع نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے اور اس سلسلے میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر تمام علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد ڈاکٹر مجتبی بھروانہ نے شادی ہالز اور ہوٹلز کا دورہ کیا۔ انہوں نے دورے کے دوران سیف ویڈنگ ہال، پالکی ویڈنگ ہال، ایبٹ کانٹینیٹل، پی سی ویڈنگ، محفل ویڈنگ اور بندھن ویڈنگ ہالز میں سروسز کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ رواج ویڈنگ ہال اور ریت ویڈنگ ہالز کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کیا۔
تمام شہریوں سے گزارش ہے کہ کورونا کی تیسری لہر میں تیزی کی بنا پر ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے، سوشل ڈسٹنسنگ، ماسک اور صفائی پر خاص توجہ دیں تاکہ آپ اور آپ سے جڑے تمام افراد کورونا کی وباء سے محفوظ رہ سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!