ایبٹ آبادمحکمہ تعلیم بھرتی: متاثرہ امیدواروں کا پشاورہائیکورٹ سے رجوع۔

PHC

درجہ چہارم کی آسامیوں کہ پھرتی نہ ہونے پر امیدواروں نے ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کر دی
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) ایبٹ آباد کے زیر اہتمام درجہ چہارم ملازمین کی خالی آسامیوں پر بھرتی نہ ہونے پر متاثرہ کامیاب امیدواروں نے ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ میں رٹ پٹیشن دائر کر دی۔ عدالت نے 2023-04-06 کو سماعت کی تاریخ مقرر کر دی اور محکمہ تعلیم کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔ ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر (زنانہ) ایبٹ آباد نے اکتوبر 2022 ء میں ضلع ایبٹ آباد میں درجہ چہارم ملازمین کی تمام خالی آسامیوں پر بھرتی کیلئے اخبار میں اشتہار دیا تھا جس پر ضلع بھر سے تقریباً 1200 افراد نے درخواستیں جمع کروا ئیں ان کا ٹیسٹ انٹرویو جنوری 2023ء میں لیا گیا ان میں سے کامیاب امیدواروں کو ملازمت پر تعیناتی کا حکم نامہ نہیں جاری کیا گیا جس پر متاثرہ کامیاب امید وار عدالت پہنچ گئے اور پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بینچ میں محکمہ کے خلاف رٹ پٹیشن دائر کر دی گئی۔ عدالت نے کیس کی سماعت کی تاریخ 2023-04-06 مقرر کر دی۔

 

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!