نیلم پوائنٹ سے دریا میں گرنے والی خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی: ایس ایچ او تھانہ بکوٹ۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)کوہالہ تھانہ بکوٹ کی حدود سیاحتی مقام کنیر پل المعروف نیلم پوائنٹ سے خاتون نے دریائے جہلم میں کود کر خودکشی کرلی۔گزشتہ پندرہ دنوں میں کوہالہ پل اور کوہالہ سیاحتی مقام سے دریا میں کود کر خودکشی کا یہ دوسرا ناخوشگوار واقعہ ھے۔ایس ایچ او تھانہ بکوٹ نصیر خان فوری موقع پر پہنچ گئے اور میڈیا سے بات کرتے بتایا کہ ایک خاتون یہاں بھیٹی رہی اور چلتی ہوئی دریا میں گئی اور خود کو دریا کی خونی لہروں کے حوالے کر دیا موقع پر اسکے جوتے پانی کی بوتل چھوٹا بیگ موجود تھا تاہم اس سامان کے ساتھ اسکی شناخت کے حوالے سے کوئی چیز یا دستاویز نہیں مل سکی ایس ایچ او بکوٹ کا کہنا ہے کہ کسی زرائع نے ابھی تک کنفرم نہیں کیا کہ خودکشی کرنے والی خاتون کون تھی کہاں سے آئی اور کیوں خودکشی کی۔سیاحتی مقام پر ہوٹل والوں اور عینی شاہدین کے مطابق یہ خاتون کافی دیر سے اکیلی دریا کے کنارے پھتر پر بھیٹی رہی اور پھر دریا میں چلی گئی چونکہ کوہالہ سے تین دریا دریائے جہلم نیلم اور کنہار ایک ساتھ بہتے ہیں اور انتہائی خطرناک تیز رفتار پانی میں ڈوب جانے کے بعد کسی کا زندہ رہنا معجزہ ھے عوام علاقہ اور سیاح بار بار مطالبہ کرچکے کہ تھانہ بکوٹ ضلع ایبٹ آباد اور آزادکشمیر کی انتظامیہ اس پل کے ساتھ حفاظتی انتظامات اور جال لگائے تاکہ سیاحوں اور خودکشی کرنے والوں کو زندہ یا مردہ نکالا جاسکے۔چند روز قبل کوہالہ پل سے دریا میں کود کر خودکشی کرنے والے مرد کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں تھیں کہ چڑالہ آزادکشمیر کے سکول ٹیچر ہیں جبکہ انکے خاندانی زرائع نے اس پر تردید کی تھی کہ وہ نہیں ہیں اسی طرح اس خاتون کے حوالے سے تاحال کوئی کنفرم نہیں کہ کون تھی کس علاقہ سے تھی۔
دہمتوڑ بائی پاس روڈ کے سائیڈوں پر لگائے جانے والے کنکریٹ کے قیمتی پول چوری کرنے والے چار ملزمان گرفتار۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)حویلیاں پولیس چوکی رجوعیہ کی کاروائی، دہمتوڑ بائی پاس روڈ کے سائیڈوں پر لگائے جانے والے کنکریٹ کے قیمتی پول چوری کرنے والے چار ملزمان دانش ولد یوسف،ارسلان علی ولد علی اکبر، طفیل ولد اکرم اور انجم ولد رحیم داد کو گرفتار کر کے واردات میں استعمال ہونے والی سوزوکی اور چار عدد کنکریٹ کے چوری شدہ پول قبضہ پولیس کر کے ملزمان کے خلاف تھانہ حویلیاں میں زیر دفعات 379/411/34 پی پی سی مقدمہ درج رجسٹرڈ کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!