ڈی آر سی شیروان اور پبلک لیزان کمیٹی ممبران کی تھانہ شیروان میں میٹنگ۔

تناول(جہانگیرشاہ)ڈی آر سی شیروان اور پبلک لیزان کمیٹی ممبران کی تھانہ شیروان میں میٹنگ کاانعقاد نوتعینات ایس ایچ او شیروان نے علاقے میں جرائم اور امان کا کاجائزہ لیا جرائم کے خاتمے اور امن وامان قائم رکھنے کے لیئے ہر ممکن وسائل بروئے لا کر ان کے سدباب کی یقین دہانی تھانہ شیروان کی حدود سے جرائم کا خاتمہ اور تھانے کی حدود میں امن وامان اولین ترجیح ہوگی ڈی آر سی پبلک لیزان کمیٹی ٹریڈ ٹرانسپورٹر علمائے کرام اور معززین علاقہ سے تعاون کی اپیل سب کے تعاون سے ہی علاقہ امن کا گہوارہ بن سکتا ہے نوتعینات ایس ایچ او شیروان عبدالغفور قریشی۔

نمائندہ وائس آف ھزارہ کے مطابق مطابق تھانہ شیروان کی ڈی آر سی اورلیزان کمیٹی کے ممبران کی تھانہ شیروان میں نوتعینات ایس ایچ او شیروان عبدالغفور خان کے ہمراہ میٹنگ کا انعقاد تھانہ شیروان کی حدود سے جرائم کے خاتمے اور امن وامان قائم رکھنے کے حوالے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی ڈی آر سی اور لیزان کمیٹی کے ممبران نے نوتعینات ایس ایچ او کو علاقے سے جرائم کے خاتمے کے لیئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایاایس ایچ او شیروان نے وائس آف ھزارہ خصوصی سے گفتگو میں کہا کہ جس طرح افسران بالا نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تھانہ شیروان میں تعینات کیا ہے اسی طرح افسران کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے علاقے سے جرائم پیشہ افراد کا قلع قمع کرکے علاقے میں امن بحال رکھنا اولین ترجیح ہوگی۔

پبلک کی طرف سے شیروان روڈ پر ٹریفک مسائل روڈ پر بلڈنگ میٹریل روڈ پر دونوں اطراف پارکنگ کرکے روڈ کو بند کرنے جسیے مسائل کم عمراور بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کرنے غیر نمونہ اورفینسی نمبر پلیٹ کالے شیشوں سے متعلق بہت زیادہ شکایات ہیں افسران بالا کی ہدایت کی روشنی میں بلاتفریق کاروائی کا عندیہ بھی دے دیا ہے میں میڈیا کے توسط سے عوام الناس کو پیغام دیتا ہوں کے از خود روڈ سے بلڈنگ میٹریل اور غیر قانونی پارکنگ کو ختم کردیں بصورت دیگر بلاتفریق قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور یہ سب تب ہی ممکن ہے جب ڈی آر سی لیزان کمیٹی آل ٹریڈ ٹرانسپورٹرعلمائے کرام اور عوام کاتعاون ساتھ ہو میری کوشش ہوگی کہ عوام کے تعاون سے علاقے سے جرائم کا مکمل خاتمہ کروں میرے دفتر کے دروازے ہر خاص وعام کے لیئے کھلے ہیں جائز قانونی مدد کے لیئے ہر آنے والوں کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی آخر میں عوام الناس کے لیئے پیغام میں ایس ایچ او عبدالغفور قریشی نے مزید کہا کہ اپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھیں خاص طور پر اپنے کم سن بچوں کی کڑی نگرانی کریں سکول آنے جانے کے اوقات میں بچوں کا خیال رکھیں آپ کی احتیاط آپ کو کسی بھی بڑے سانحے سے قبل ازوقت محفوظ رکھ سکتی ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!