عدالت نے کینٹ بورڈ کو تیس دن کے اندر جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی کا دفترواپس کرنے کا حکم جاری کردیا۔

ایبٹ آباد (وائس آف ہزارہ) عدالت نے کینٹ بورڈ کو تیس دن کے اندر جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی کا دفترواپس کرنے کا حکم جاری کردیا۔ ذرائع کے مطابق جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی کے صدر جان محمد بنگش، جنرل سیکرٹری اویس علی زئی ایڈوکیٹ کنٹونمنٹ بورڈ کی جانب سے عوام پر بھاری ٹیکسوں اوررہائشی علاقوں میں کمرشل سرگرمیوں کیخلاف آواز بلند کرتے چلے آر ہے ہیں۔ جس پر کینٹ بورڈ کے افسران نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ سال کینٹ بورڈ کے دفتر کو سیل کردیاتھا۔ اس دوران احتجاج کی کوریج کے دوران کینٹ بورڈ کے اہلکاروں نے وائس آف ہزارہ کی ٹیم کا ایک قیمتی کیمرہ بھی توڑ دیا تھا۔ جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی کے دفتر کو سیل کرنے کیخلاف اویس علی زئی ایڈوکیٹ اور شجاعت علی ایڈوکیٹ نے عدالت میں کیس دائر کیاتھا۔ عدالت نے کیس کی سماعت مکمل ہونے پر جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی کے دفترکو ڈی سیل کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے دفتر کی ڈگری جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی کے نام جاری کردی۔عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں کینٹ بورڈ کو حکم دیا کہ تیس دن کے اندر اندر دفتر خالی کرکے جناح آباد ویلفیئر سوسائٹی کے حوالے کیا جائے۔

اس موقع پر صدر جناح آباد ویلفیئرسوسائٹی جان محمد بنگش اور اویس علی زئی ایڈوکیٹ کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے وہ أللہ رب العلمین کے بے حد شکر گزار ہیں پھر عوام کی بھرپور سپورٹ و دعاوں کے بھی ممنون و مشکور ہیں۔
عوام بہت جلد بھاری ٹیکسوں کے خلاف بھی جلد خوشخبری سنیں گی۔ جناح آباد سوسائٹی کینٹ بورڈ کے ہر غیر قانونی اقدام کے خلاف سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے اور انکے اوچھے ھتکنڈوں سے ڈرنے والی نہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!