ایبٹ آباد سمیت شہروں میں پروٹیکٹوریٹ آفس کھولنے کا اعلان۔

شناختی کارڈ یا ڈومیسائل کیسا تھ اسی شہر سے پروٹیکٹوریٹ حاصل کرنے کی شرط بھی ختم کر دی گئی۔
اسلام آباد (وائس آف ہزارہ) نگراں وفاقی حکومت نے بیرون ملک ملازمت کیلئے ملک بھر میں 6 نئے پروٹیکٹوریٹ آفس کھولنے کا اعلان کیا ہے تا کہ پاکستانی شہریوں کو بیرون ملک روزگار کے مواقع فراہم کیے جاسکیں۔ اس کے علاوہ افراد کیلئے اپنے شناختی کارڈیا ڈومیسائل کے ساتھ اسی شہر سے پروٹیکٹوریٹ حاصل کرنے کی شرط ختم کر دی گئی ہے، جس سے وہ ملک بھر میں کسی بھی دفتر تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ نئے دفاتر سکھر، ایبٹ آباد، گوادر، آزاد جموں و کشمیر، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں قائم کیے جائیں گے جس کے بعد دفاتر کی مجموعی تعداد 15 ہو جائے گی۔ اس توسیع سے بیرون ملک روزگار کے متلاشی افراد، خاص طور پر دور دراز علاقوں میں رہنے والے افراد کی رسائی میں نمایاں بہتری آئے گی۔ اس وقت کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، کوئٹہ، ملتان، مالا کنڈ، ڈی جی خان اور سیالکوٹ میں پروٹیکٹوریٹس پہلے سے ہی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!