ایس ایچ اوز کی تبدیلی کیساتھ ہی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں شروع۔ انیس گرام آئس اور1325گرام چرس برآمد کرلی۔

ایبٹ آباد: ایس ایچ اوز کی تبدیلی کیساتھ ہی منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں شروع۔ ایس ایچ اوکینٹ نے انیس گرام آئس اور1325گرام چرس برآمد کرلی۔ ذرائع کے مطابق ایبٹ آباد کے تمام تھانوں میں تعینات ایس ایچ اوز اور اہلکاروں نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں بند کررکھی تھیں اور صرف قانون کا پیٹ بھرنے کیلئے برائے نام کارروائیاں کی جاتی تھیں۔ ڈی پی او ایبٹ آباد نے ایبٹ آباد کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو تبدیل کردیا۔ جس کے بعد چارج سنبھالنے والے نئے ایس ایچ اوز نے اپنی کارکردگی دکھانے کیلئے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیاں شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تھانہ کینٹ میں تعینات ہونیوالے انسپکٹرعارف تنولی نے بھی کارروائی کرتے ہوئے جھنگی کے رہائشی منشیات فروش عصمت والد عبدرلرشید کو گرفتار کرتے ہوئے قبضے سے 19 گرام آئس گرام چرس 1325 برآمد کرتے ہوئے ملزم کے خلاف 9D کا مقدمہ درج کر دیا۔ملزم عصمت نوجوان نسل کو آئس جیسے خطرناک نشے کی ترسیل کر رہا تھا دوسری کاروائی میں نوتعینات انچارج چوکی ایس آئی کیڈٹ منیر نے ایس ایچ او کی ہدایت پہ عمل در آمد کرتے ہوئے مشہور ے زمانہ ہیروئن فروش شوکت والد محمود کو گرفتار کر لیا ملزم کے قبضے سے 194 گرام ہیروئن برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کر دیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!