ٹریفک پولیس کے ظالمانہ چالانوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔ غریب ڈرائیور کااڑھائی ہزار کا چالان۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ٹریفک پولیس کی جانب سے عیدی مہم جاری۔ سوزوکی کیری پر چالان کر کے 2500کی پھکی دینے پر ڈرائیور نے اصلاح و احوال کا مطالبہ کر دیا۔ گزشتہ روزدعاکے لیے فیملی کے ہمراہ شیروان سے ایبٹ آباد آنے والے ڈرائیور نے انتقامی کارروائی سے بچنے کیلئے اپنا نام پوشیدہ رکھتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے ایبٹ آباد مین اڈا کے پاس روک کر 2500کا بھاری چالان تھما دیا جو کہ بالکل خلاف قانون اور سراسر زیادتی ہے۔ اس نے کہا کہ کرونا کی جیسی صورتحال میں مزدوری نہ ہونے کے باعث غربت کی شرح میں اضافہ ہو چکا ہے مگرٹریفک پولیس کے اہلکار بغیر احساس کئے بھاری چالان تھما دیتے ہیں جس کی وجہ سے بچوں کا پیٹ پالنا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے۔ ڈرائیور نے مزید کہا کہ اس طرح کی صورتحال رہی تو حالات مزید ٹف ہو جائیں گے جن پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا ٹریفک پولیس کو چاہیے کہ وہ تعاون کرے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!