شہر میں آٹے کے بیس کلوتھیلے کی قیمت پندرہ سو تک پہنچ گئی۔ صوبائی وزیرخوراک قلندرلودھی حرکت میں آگئے۔

ایبٹ آباد: شہر میں آٹے کے بیس کلوتھیلے کی قیمت پندرہ سو تک پہنچ گئی۔ صوبائی وزیرخوراک حرکت میں آگئے۔ اس ضمن میں ایبٹ آباد کے متعدد شہریوں نے وائس آف ہزارہ کو بتایاکہ ایبٹ آباد شہر، سلہڈ، نواں شہر، سپلائی میں بیس کلو آٹے کی قیمت 1300روپے سے پندرہ سو روپے وصول کی جارہی ہے۔ ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ کے افسران بشمول ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنروں کی فوج ظفر موج، محکمہ خوراک کے افسران اپنے دفاتر سے غائب ہیں اور شہر میں دوکاندار من مانی قیمتیں وصول کررہے ہیں۔ جن کیخلاف کارروائی کرنیوالا کوئی نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس آٹے کی قیمتوں کا سخت نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندرخان لودھی نے محکمہ خوراک اور ضلعی انتظامیہ کے افسران کو ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم جاری کردیاہے اور تمام افسران کو روزانہ کی بنیاد پر اشیاء خورد کی قیمتیں چیک کرنے کا حکم جاری کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!