ایبٹ آباد میں یوتھ آفس میں کروڑوں کے منصوبوں سے نوجوان مستفید نہ ہوسکے۔ احتجاج کا اعلان۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)گورنمنٹ خیبر پختونخواہ نے ایبٹ آباد کے نوجوانوں کے لئے لائبریری،جیم،سنوکر،کیرم،میٹنگ و کانفرنس روم سمیت دیگر پروجیکٹس پر کروڑوں کی لاگت آنے کے باوجود یوتھ اس سے مستفید نہ ہو سکی،یوتھ نے علم بغاوت بلند کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات بتاتے ہوئے پی ٹی آئی یوتھ نے کہا کہ مندرجہ بالا تمام پروجیکٹس پر کروڑوں روپے کی لاگت آئی جس کا بنیادی مقصد یوتھ کو مستفید کرنا تھا مگر تا حال صرف ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کے سوا باقی باقی تمام منصوبے صرف کروڑوں روپے ہضم کرنے کے سوا کچھ نہیں کیوں کہ اگر ایسا نہیں تو یہ سب کچھ کہاں ہے؟ پچھلے تین سال سے یہ سب کچھ ڈسٹرکٹ یوتھ آفس ایبٹ آباد کے پاس ہے۔ ان سب چیزوں سے ابھی تک ایبٹ آبار کی یوتھ استفادہ حاصل نہیں کر سکی اب تک ڈسٹرکٹ یوتھ آفس ایبٹ آبار اور گورنمنٹ ان سب وسائل سے ایبٹ آباد کی یوتھ کو مستفید کرنے میں نا کام رہی ہے۔اتنی بڑی انویسمنٹ کے باوجوداس ایریا میں یوتھ آفس اپنے مقاصد حاصل نہ کر سکا۔گورنمنٹ کی اتنی بڑی انویسمنٹ کو ضائع کیا جا رہا ہے۔ اور دوسری جانب ایبٹ آبار کی یوتھ کو ان کے حق سے بھی محروم رکھا گیا ہے۔اس پر اگر سنجیدگی سے عمل درآمد نہ کیا گیا تو یوتھ اپنے حق کے لئے علم بغاوت بلند کرنے پر مجبور ہو گئی جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ ذمہ داران پر عائد ہو گئی۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!