شیشہ کلبوں، نیٹ کیفوں، سنوکر کلبوں و ویڈیوز گیم میں خفیہ کیبنوں کا خاتمہ کیا جائے:ڈی آئی جی ہزارہ۔

ایبٹ آباد:ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن قاضی جمیل الرحمن نے ڈی پی اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ڈی پی اوز اپنے اپنے ضلع کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرے کہ وہ اپنی اپنی حدود میں قائم نیٹ کیفے، شیشہ کلبوں، سنوکر کلبوں اور ویڈیوز گیم کے اندر بنائے جانیوالے خفیہ کیبنوں کو فل الفور ختم کریں اور سکول ٹائم پر ان جگہوں پر کوئی سکول و کالجز، یونیورسٹی اور کم عمر بچے پائے جائے تو مالکان کیخلاف کارروائی کرنے کیساتھ ساتھ بچوں کے والدین یا سربراہ کو بلا کر انکو واررننگ جاری کی جائے اور یہ باور کروایا جائے کہ آئندہ اگر انکا بچہ ایسے جگہوں پر پایا گیا تو انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اسکے ساتھ ساتھ پارک، گراؤنڈز و دیگر تفریح مقامات پر کڑی نظر رکھی جائے کہ بچے سکول ٹائمنگ میں وہاں جاکر کسی غیر قانونی و غیر اخلاقی سرگرمی میں تو ملوث نہیں پائے جاتے یا پھر وہاں کوئی ایسا گروہ تو ایسی جگہوں پر بچوں کو گمراہ کرنے میں تو متحرک نہیں ہے۔

اگر کوئی عوام کی جانب سے کوئی شکایات ہو تو فورا اس پر عملدرآمد کیا جائے۔ ڈی آئی جی ہزارہ نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی ان جگہوں پر بہت سے جنسی حراساں کرنے اور منشیات کا عادی بننے جیسے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز ان جگہوں پر کم سن بچوں کو منشیات جیسی لعنت کا عادی بنانے والے گرہوں پر کڑی نظر رکھے اور ایسے لوگوں کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے۔ والدین بھی اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھے خصوصاً سکول وکالج جانیوالے بچوں پر نظر رکھی جائے تاکہ کل کو انکا بچہ کسی غلط راستہ پر نہ چل پڑھے اور والدین کیلئے پریشانی اور مشکلات کا سبب بنے۔ علماء کرام بھی جمعہ کے خطباء میں نوجوان نسل کوایسے محفلوں میں جانے اور منشیات جیسی لعنت اور کسی بھی برائی کی طرف راغبت سے بچنے کیلئے تلقین کیا کریں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!