ضلعی صدر ملک مہابت کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم کے اعلان نے لوئرتناول میں مسلم لیگی کارکنوں کو بھڑکادیا۔

تناول(وائس آف ہزارہ)مسلم لیگ ن کوٹھیالہ کے نظریاتی ورکروں نے ٹکٹ کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف علم بغاوت بلند کرلیاکوٹھیالہ میں گومرتضی گو اور گو مہابت گو کے نعرے لگ گئے۔مسلم لیگ ن ایبٹ آباد نے لوئر تناول کوٹھیالہ کے نظریاتی ورکروں کو ہمیشہ اگنور کیاھم ہمیشہ ملسم لیگ ن کے مشکل وقت میں بھی ساتھ کھڑیرہے ہماری پارٹی کے لیئے قربانیاں ہمیشہ رائیگاں جاتی ہیں ان لوگوں کو ٹکٹ دیا گیا جو ہمیشہ پارٹی کے خلاف ووٹ دیتے رہے ہیں ہم الیکشن میں بھرپور مزاحمت کریں گے اول تو خود الیکشن لڑیں گے نہیں تو مخالف امیدواروں کو بھرپور سپورٹ کریں گے مسلم لیگی رہنما یونین کونسل کوٹھیالہ عابد شاہ گیلانی۔

قائد مسلم لیگ(ن) میاں نواز شریف نے ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ جس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری احسن اقبال اور سعد رفیق شامل ہیں۔ تین رکنی کمیٹی بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ کرے گی۔ تاہم ایبٹ آباد کے ضلعی صدر ملک مہابت اعوان نے بغیر کسی اختیار کے تحصیل لوئر تناول کیلئے دلدار تنولی کا اعلان کردیا۔ جس پرپاکستان مسلم لیگ ن کوٹھیالہ کے نظریاتی ورکر تحصیل لوئر تناول کے ٹکٹ کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف علم بغاوت بلند کردیا تحصیل لوئر تناول سے ایسے شخص کو ٹکٹ دیا جس نے 2013 اور 2018 کے جنرل الیکشن میں پارٹی مخالف امیدواروں کو ووٹ دیئے مرتضی جاوید عباسی اور مہابت اعوان نے مالی حالات کو مدنظر رکھ کرٹکٹ تقسیم کیا ھم پارٹی کے نظریاتی ورکر ہیں ہر مشکل حالات میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے سابق جنرل سیکرٹری عابد شاہ گیلانی نے میڈیا سے گفتگو میں کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ پارٹی میں موجود اے ٹی ایم میشنوں نے ہمیشہ پارٹی کے نظریاتی ورکروں کو نظر انداز کیا مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے ٹکٹ ایک ہی گھر میں دے دیئے ہیں جس سے یہ بھی خدشہ ہے کہ مسلم لیگ ن تحصیل لوئر تناول سے بہت بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑھے گا میں پارٹی کی اعلی مرکزی صوبائی اور ضلعی قیادت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ مسلم لیگ ن کے ٹکٹوں کی غیر منصفانہ تقسیم کا نوٹس لے کر اس فیصلے کو فوری طور پر معطل کرے اور پارلیمانی بورڈ تشکیل دے کا ٹکٹوں کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنائے تاکہ پارٹی کو تقسیم سے بچایا سکے اور نظریاتی ورکروں میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہوسکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!