چنار ہسپتال ایبٹ آبادکے ڈاکٹروں کی غفلت سے کمسن بچہ جاں بحق۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) حویلیاں کے نواحی گاؤں بٹالہ کا کم سن بچہ ارشمان والد اسد خان سکنہ حال حویلیاں سلطان پور چنار ہسپتال ایبٹ آباد ڈاکٹروں کی غفلت سے جاں بحق۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز حویلیاں کے نواحی گاؤں سے تعلق رکھنے والے اسدخان کے معصوم بیٹے ارشمان کا ایبٹ آباد کے نجی ہسپتال چنار ہاسپٹل میں تالو کا آپریشن ہوا کچھ ٹاہم رکھنے کے بعد بچے کو ہاسپٹل سے ڈسچارج کردیا گیا گھر پہنچانے کے کچھ ہی دیر بعد بچے کی طبیعت بگڑ گئی حویلیاں کی ایک نجی ہاسپٹل پہنچایا گیا تو جانبر نہ ہوسکا بچے لواحقین کے مطابق چنار ہاسپٹل کے ڈاکٹروں کی غفلت سے ہمارا بچہ موت کے منہ چلا گیا۔ہم ہاسپٹل انتظامیہ کے خلاف متعلقہ تھانہ میں ایف آئی آر درج کرواہیں گے جنھوں جلد باز کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہمارے بچے کو ہاسپٹل سے ڈسچارج کیا ہے جسکی وجہ سے اسکی آکسیجن کم ہوئی اور معصوم بچہ زندگی کی بازی ہار گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!