مطالبات کی عدم منظوری پر ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی تنظیموں نے ہسپتال بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

ملازمین کی کم از کم تنخواہ 35 ہزار کی جائے، خواتین ڈاکٹر ز کیلئے نیا ہاسٹل بنانے کے علاوہ دیگر مطالبات پیش کئے۔
ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ) ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں ایک اجلاس زیر سر پرستی جی ایچ اے ڈاکٹر ماجد خان چیئر مین اے ٹی ایچ منعقد ہوا جس میں تمام تنظیموں کے عہدیداران نے شرکت کی ایپر کا کی طرف سے شمس الرحمن اور کامران جدون اور پیرامیڈیکل کی طرف سے سید حسیب الرحمن شاہ اور شفیق احمد نرسنگ کی نمائندگی فرحت ناز کلاس فور کی نمائندگی ملک لیاقت اعوان جنرل سیکرٹری یا سرخان جدون سینی میشن کے لالہ اشرف اور چیئر مین جی ایچ اے ڈاکٹر ماجد خان نے تفصیلی خطاب کیا تمام تعلیموں کے عہدیداران نے سٹاف اور مریضوں کو در پیش تمام مسائل سے آگاہ کیا اور یہ تمام مطالبات جو حل طلب ہیں ایوب ٹیچنگ ہسپتال کی انتظامیہ کو تحریری کا پیاں بھیجی جس میں انہوں نے تین دن کے اندران مطالبات کو منظور کرنے کی درخواست کی ورنہ مجبور اتمام تنظیموں کے عہدیداران نے بھر پور احتجاج اور ہسپتال کو مکمل بند کرنے کا اعلان کیا انہوں نے انتظامیہ کے علاوہ مطالبات کی کاپیاں وزیراعلیٰ کے پی کے، گورنر کے پی کے ہیلتھ سنٹر، چیف سیکرٹری سیکرٹری ہیلتھ، چیئر مین بی او جی اے ٹی ایگی ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کمشنر ہزارہ، ڈین ایوب ٹیچنگ میڈیکل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائر یکٹر کو کاپیاں ارسال کر دیں جس میں 23 مطالبات میں گورنمنٹ کے اعلان کردہ کے مطابق کم از کم 35000 روپے ملازم کو تنخواہ دینے کے علاوہ دیگر مطالبات پیش کیے گئے مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں بھر پور احتجاج اور ہسپتال کو بند کرنے کا اعلان کیا گیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!