پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ نے ویڈیو لنک کے زریعے کیسوں کی سماعت کی سہولت فراہم کر دی۔

PHC

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ نے ویڈیو لنک کے زریعے کیسوں کی سماعت کی سہولت فراہم کر دی ہزارہ ڈویژن سمیت پورے صوبے مین سائلین ووکلاء ویڈیو لنک کے زریعے کیسز کی پیروی کر سکیں گے۔پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ کے ایڈیشنل رجسٹرار حق نواز خان نے کہا ہے کہ پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ میں ورچیول کورٹ سسٹم کے اجراء کے بعد اب دوررداز کے اضلاع وکلاء اور سائلین کو پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ آنے کی ضرورت نہیں پڑے گی بلکہ وہ اپنے اضلاع میں رہتے ہوےء ویڈیو لنک کے زریعے اپنے کیسوں کی سماعت کر سکیں گے،اور متعلقہ جج ساحبان بھی ورچیول کورٹ کے زریعے سائلین اور وکلاء کے دلائل سن سکیں گے،پشاور ہائی کورٹ ایبٹ آباد بنچ میں ایک الگ ورچیوئل ریموٹ پوائنٹ بنایا گیا ہے جس کے زریعے ولاء اور سائلین ہائیکورٹ کے دوسرے بنچوں اور صوبے کے مختلف اضلاع کی عدالوں میں کیس کی سماعت کر سکیں گے،انہوں نے کہا کہ اس سہولت سے وکلاء اور سائلین کا نہ صرف وقت بچے گا بلکہ سفراور اس کے آنے والے اخراجات سے بھی چھٹکارا ملے گا۔اس سہولت سے کیسوں کی سماعت اور فیصلوں منیں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!