ایبٹ آباد شہر میں قائم سنوکرکلب جوئے کے اڈوں میں تبدیل۔

ایبٹ آباد:تھانہ کینٹ اور سٹی کی حدود میں میں واقعی سنوکر کلب جوئے کے اڈے بن گئے۔سنوکر کے شوقین کھلاڑیوں کی زندگیاں خراب کرنے والے جواری گروہ متحرک پولیس خاموش تماشائی پوچھنے والا نہیں ہے اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ ایبٹ آباد شہر میں گراؤنڈز کی کمی کے باعث ایبٹ آباد کی نوجوان نسل منشیات سمیت دیگر منفی سرگرمیوں میں مبتلا ہو رہی ہے مگر اب اس شہر میں سنوکر کے شوقین کھلاڑیوں کے لیے سنوکر کلبوں کی سہولت تو موجود ہے اور سنوکر کے شوقین کھلاڑی منفی سرگرمیوں کے بجائے سنوکر کلبوں میں اپنا کھیل پیش کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اب اس شہر میں سنوکر کے شوقین کھلاڑیوں کا کافی ٹیلنٹ موجود ہے مگر بدقسمتی سے ایبٹ آباد کے دو بڑے تھانوں تھانہ کینٹ اور سٹی کی حدود میں واقع سنوکر کلبوں میں ایک منظم قسم کا گروہ مبارک ہے جو نوجوان نسل کو کس نوکر کے کھیل سے بھٹکا کر پیسوں کی لالچ دے کر جوا کھیلنے پر مجبور کر رہا ہے یہی نہیں یہ گروہ ان سنوکر کلبوں میں منشیات فروشی کا دھندا بھی کر رہا ہے۔جس سے ایبٹ آباد میں سنوکر کے ٹیلنٹ کو کافی نقصان پہنچ رہا ہے اور ہمارے نوجوان جوئے اور منشیات فروشی جیسی لعنت میں مبتلا ہو رہے ہیں ان دو بڑے تھانوں کی حدود کے رہائشیوں نے ڈی آئی جی ہزارہ اور ڈی پی او ایبٹ آباد سمیت محکمہ اینٹی نارکاٹکس ایکسائز سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا روزانہ کی بنیاد پر ان سنوکر کلبوں کی چیکنگ کی جائے اور ایسے گروہوں کو بے نقاب کرکے انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ ایبٹ آباد شہر کے نوجوان منفی سرگرمیوں میں مبتلا ہونے سے بچ سکیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!