مجھے دیکھ کرہنسے کیوں؟سوزوکی اڈے کے منشی نے دن دیہاڑے فائرنگ کرکے محنت کش کو قتل کردیا۔

مانسہرہ (وائس آف ہزارہ)مجھے دیکھ کرہنسے کیوں؟تکیہ عیدگاہ میں سوزوکی اڈے کے منشی نے دن دیہاڑے فائرنگ کرکے محنت کش کو قتل کردیا۔ملزم فرار،مقتول کے دوستوں نے ملزم کا پستول چھین لیا۔پولیس کو بروقت اطلاع دینے کے باوجود روایتی سستی کے خلاف لواحقین کا بفہ خواجگان روڈ پر ٹائر جلا کر احتجاج۔ملزم کا موٹرسائیکل بھی نظر آتش،مقتول محنت کش کی لاش پوسمارٹم کے لیے بفہ ہسپتال منتقل کر دی گئی۔تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بفہ میں پولیس کو رپورٹ کرتے ہوئے مقتول سروزین ولد علی احمد کے بھائی فرید نے بتایا کہ میں اور میرا مقتول بھائی سروزین اور دیگر دوست صبح سحری کے بعد بفہ شین باغ کیتھوں میں دیہاڑے لگا کر دن تقریبا گیارہ بجے واپس اپنے جا رہے تھے کہ بفہ خورد بازار میں اسرار فروٹ شاپ پرفروٹ خریدنے رکے اور ہم دوست آپس میں ہنسی مذاق کررہے تھے اس دوران ملزم رضوان ولد مرتضی سکنہ بفہ جو کہ اڈہ کا منشی ہے ہمارے پاس آیا اور کہا کہ آپ لوگ میرے ساتھ کیوں ہنس رہے ہو تاہم ہم نے اسے مطمئین کیا کہ ہم آپس میں مذاق کررہے ہیں اور ہم رکشہ میں بیٹھ کر اپنے گھر عیدگاہ فضل آباد کی جانب روانہ ہوگئے جب ہم تکیہ چوک پر پہنچے تو ملزم موٹر سائیکل پر ہمارے رکشہ کے آگے آیا اور راستہ روکا ملزم نے فائرنگ شروع کی جس سے میرا بھائی جاں بحق ہوگیا۔ادھر پولیس کی سست روی کے باعث ملزم کی عدم گرفتاری کے خلاف بعد ازنماز جمعہ پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین لاش کے ہمراہ بفہ دوراہا شاہراہ ریشم پر تھانہ بفہ کے سامنے پہنچ گئے اور سیکڑوں مظاہرین نے شاہراہ ریشم کو بلاک کرکے ملزم کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔اڑھائی گھنٹے روڈ بند ہونے کے بعد ایس پی انوسٹی گیشن حافظ جانس۔اے ایس پی جمیل الرحمان۔اسسٹنٹ کمشنر بفہ پکھل ارشد عباسی نے رات دس بجے تک ملزم کو گرفتار کرنے کی یقین دھانی کروائی اور مظاہرین نے احتجاج ختم کرکے شاہراہ ریشم ٹریفک کے لیے بجال کردی

لین دین کے تنازعہ پر چھتیس سالہ شخص کو قتل کردیاگیا۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ)منگ کے نواحی علاقے گلہم میں لین دین کے تنازعہ پر محمد ارشد ولد محمد اشرف سکنہ گلہم، منگ بعمر 35/36 سال، مبینہ لین دین تنازع کے حوالے سے منعقدہ جرگہ میں نامعلوم مخالف نے اس کے سینے میں چھری گھونپ دی_ شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کرتے ہوئے ذیادہ خون بہنے سے وہ جاں کی بازی ہار گیا۔ پوسٹ مارٹم جاری۔ ملزم ارتکاب جرم کے بعد فرار، پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ جرگہ کے چند افراد کو حراست میں لینے کی اطلاع۔ ذرائع

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!