ایبٹ آبادٹریفک پولیس کے اہلکار کالے شیشے اورپریشر ہارن والی گاڑیوں کیخلاف مؤثر کارروائی میں ناکام۔ ایبٹ آباد میں کالے شیشے والی گاڑیوں کی بھرمار۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ٹریفک پولیس کے اہلکار کالے شیشے اورپریشر ہارن والی گاڑیوں کیخلاف مؤثر کارروائی میں ناکام۔ ایبٹ آباد میں کالے شیشے والی گاڑیوں کی بھرمار۔اس ضمن میں ذرائع نے بتایاکہ ایبٹ آباد میں ٹریفک پولیس کے اہلکار کالے شیشے اورپریشر ہارن والی گاڑیوں کے چالان تو دن بھر کرتے رہتے ہیں لیکن گاڑیوں کے شیشوں پر لگی کالی شیٹ نہیں اتارتے۔ پانچ چھ سو روپے کا جرمانہ وصول کرکے کالے شیشے والی گاڑیوں کو چھوڑ دیاجاتاہے۔ مہنگی گاڑیوں میں سفر کرنے والے بااثر افراد گاڑی روکے جانے پر پولیس کے افسران سے متعلقہ ٹریفک اہلکار کی موبائل فون پر بات کروا دیتے ہیں۔جس کی وجہ سے ٹریفک پولیس کالے شیشے اور پریشر ہارن والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی میں ناکام ہے۔ ایبٹ آباد شہر میں چلنے والے نوے فیصد سوزوکی کیری گاڑیوں میں پریشر ہارن لگے ہوئے۔ جن کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔

ایبٹ آباد میں پچاس فیصد سے زائد گاڑیوں کی فرنٹ سکرین بھی کالی کی گئی ہیں۔ جس کی وجہ سے گاڑی میں بیٹھے افراد کی شناخت کرنا ناممکن ہے۔ تیس فیصد سے زائد کمرشل سوزوکی گاڑیوں کے فرنٹ شیشے بھی کالے کئے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور اس میں بیٹھے افراد کی نظر نہیں آتے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ایس پی ٹریفک وارڈن قمر حیات کالے شیشے والی گاڑیوں کے صرف چالان کرنے کی بجائے ان سے کالے شیشے ہر صورت میں اتاریں۔ اس مقصد کیلئے سیٹھی مسجدیوٹرن کے دونوں اطراف اور پی ایم اے بائی پاس پر ناکہ بندی کرکے تمام کالے شیشے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی کریں اور یہ سلسلہ جاری رہنا چاہئے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!