اصلاحی جماعت وعالمی تنظیم العارفین کی جانب سے محفل میلاد کی تقریب کاانعقاد۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ایبٹ آباد اصلاحی جماعت وعالمی تنظیم العارفین کی جانب سے محفل میلاد کی تقریب کاانعقاد۔تقریب سی اوسلک ویلی چوہدری اورنگزیب کی زیرنگرانی منعقد ہوئی جس میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔تقریب میں آقائے نامدار ﷺ کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کرکے اپنی محبت کا اظہار کیاگیا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمد منظور حسین ناظم اعلی جامعہ غوثیہ عزیزیہ انوارحق باہوجھنگ نے کہا کہ آقائے نامدار ﷺ سے ایسی محبت کی جائے کہ اس سے بڑھ کر کسی اور سے محبت نہ ہو اور ان کی ایسی اطاعت کی جائے کہ جس میں کوئی شرط نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ حضور پاک کی تعلیمات پر عمل کرنا ہمارا فرض ہے اور انکی تعلیمات کی بدولت ہی ہم دنیا اور آخرت میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ ہمیں اپنے سماجی رویوں میں حضرت محمدﷺ کی اطاعت کرنے کی ضرورت ہے ہمیں اپنی زندگی قران وسنت اورحضورﷺ کے بتائے ہوئے طریقوں پر گزارنی چاہیے۔ہمیں فخرہوناچاہیے کہ ہم حضورﷺ کے امتی ہیں ہمیں ایک دوسرے سے نفرتیں مٹا کر بھائی چارے کوفروغ دیناہوگا انہوں نے محفل میلاد کی تقریب کے بہترین انتظامات پر سی اوسلک ویلی چوہدری اورنگزیب کوخراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!