معصوم بچوں کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والاعادی مجرم عبوری ضمانت منسوخ ہونے پر گرفتار۔

ہری پور(وائس آف ہزارہ)ہری پور تلوکر میں معصوم بچوں کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والا عادی مجرم عبداللہ کی عبوری ضمانت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ہری پور کی عدالت نے منسوخ کر دی۔جس کے بعد ہپولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارواہی کا آغاز کر دیا ھے۔تلوکر میں معصوم بچے کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والے ملزم عبداللہ نے واردات کے بعد گرفتاری سے بچنے کیلے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی۔جس کے خلاف ہزارہ ڈویژن کے وکلاء،انسانی حقوق سمیت دیگر تنظیمیں سراپا احتجاج بنی ہوہی تھیں اور ملزم کو جلدازجلد قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کر رہی تھیں۔

دوسری جانب تلوکر کے علاقہ میں اس واقعہ کے مقامی آبادی کے اندر والدین کو بچوں کے خوالے سے شدید خوف وہراس پایا جاتا تھااور بہت سے مکینوں نے عبداللہ جیسے ملزم سے دور رہنے کیلے اپنے گھروں کو فروخت کرنے کیلئے پراپرٹی ڈیلروں سے رابطے شروع کر رکھے تھے۔زرائع نے بتایا کہ ملزم عادی بچوں کو ہوس کا نشانہ بنانے والا شیطان صفت انسان ھے۔تااہم گزشتہ روز ملزم کی ضمانت منسوخ ھونے کے بعد شہریوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے معاشرے کیلے ایک مثبت فیصلہ قرار دیا ہے جبکہ عوامی حلقوں نے معصوم بچے کے ساتھ زیادتی کرنے والے عبداللہ کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیاہے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!