گاڑی خراب:موٹروے پولیس کے مکینک ہزارہ موٹروے پر مسافروں کولوٹنے لگے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)ہزارہ موٹر وے انتظامیہ مجبور عوام کو لوٹنے میں مصروف کوئی پوچھنے والا نہیں،اس ضمن میں ایبٹ آباد کے رہائشی ذیشان نامی نوجوان نے وائس آف ہزارہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں اپنے دیگر دوستوں کے ہمراہ ایبٹ آباد سے ٹیکسلا جا رہا تھا کہ اچانک میری گاڑی ہرپیور انٹرچینج کے قریب خراب ہو گئی میں نے بہت کوشش کی لیکن گاڑی ٹھیک نہ ہو سکی جس پر میں نے موٹروے کی ہیلپ لائن 130 پر فون کال کے ذریعے گاڑی مکینگ کے لیے مدد مانگی تو میرے پاس پندرہ منٹ میں موٹروے مکینک کی گاڑی آ گئی جس پر اس نے میری گاڑی کا معائنہ کیا اور گاڑی کو ڈائریکٹ سٹارٹ کرنے کے بعد کہا کہ گاڑی کی کوائل جل یہ نئی لانی پڑھے گی لیکن یہاں دور تک کو دوکان نہیں یہ تبدیل ہونے کے بعد ہی گاڑی ٹھیک ہو گی۔

جس پر مکینک نے بتایا کہ میں اپنی موبائل گاڑی میں دیکھتا ہوں اگر میرے پاس ہوئی تو میں لگا دیتا ہوں جس پر مکینک نے اپنی گاڑی سے نئی کوائل لے آیا اور میری گاڑی میں نئی کوائل لگانے کے بعد گاڑی سٹارٹ کی تو گاڑی سٹارٹ نہیں ہوئی جس پر بھر مکینک نے گاڑی کی وائرنگ چیک کرنا شروع کر دیا اور کچھ دیر بعد گاڑی پھر ڈائریکٹ کر کے سٹارٹ کرنے کے بعد کہا کہ اس کہاں کہ کوائل کے ساتھ ساتھ وائرنگ میں بھی مسئلہ ہے آپ کی گاڑی ڈائریکٹ سٹارٹ ہو گئی ہے آپ اپنی منزل تک پہنچ جائے گے اور مجھ سے 2500 کوائل اور 500 روپے مزدوری مانگی جس پر میں نے مجبوری کے تحت یہ پیسے اپنے دوستوں سے ادھار مانگ کر دیے اس دوران جب میں ٹیکسلا پہنچا تو اور وہاں پر موجود مستری کو گاڑی چیک کیا اور وائرنگ سے ایک جلی ہوئی تار نکال کر تبدیل کی تو میری گاڑی ٹھیک طریقے سے سٹارٹ ہو گئی۔

جب میں نے اس مستری کو ساری بات سے آگاہ کیا تو اس نے کہا کہ آپ سے زائد پیسے وصول کیے گئے آپ کی کوائل ٹھیک ہے اس حوالے سے جب میں نے کمپلین کرنے کے لیے موٹروے پولیس سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹھیکہ ہے محکمہ ایف ڈبلیو او کے پاس ہے ہم اس سلسلے میں کچھ نہیں کر سکتے آج موٹروے پر میری مجبوری سے فائدہ اٹھا کر مجھے لوٹا گیا ہے تو یہ لوگ مجبوری میں اور لوگوں کے ساتھ کیا کرتے ہوں گے میرا وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ ہے کہ خداراہ موٹر وے پر موجود ایسے لوگوں کا محاسبہ کیا جائے اور انہیں نشان عبرت بنایا جائے تاکہ پھر وہ کسی کی مجبوری سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!