ایبٹ آباد‘ٹی ایم اے دفتر میں کرپشن کے پہاڑ گرا دیئے گئے۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ)پاکستان تحریک انصاف کا کرپشن مکاو نعرہ مذاق بن گیا ٹی ایم اے دفتر میں کرپشن کے پہاڑ گرا دیئے گئے۔محکمہ انیٹی کرپشن بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالنے میں ناکام،اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کا کرپشن سے پاک صوبہ کا خواب ادھورا رہے گیا ٹی ایم اے ایبٹ آباد میں سکیموں کی لوٹ مار کی سیل لگ گئی بجٹ کا استعمال کیسے کریں جون کا اختتام ٹی ایم اے ایبٹ آباد میں بہ قاعدگیاں عروج پر پہنچ گی ہیں بھاری نزرانوں کے عوض ایسی سکیموں کے فنڈز بھی جاری ہونے لگے جن پر سرے سے کام نہیں ہوا ہے پہلے سے بنائی گی سکیموں پر رقم جاری ہونے لگی ہے ٹاوٹوں کے ذریعے رقم وصولی جاری سرکاری خزانہ کو کڑوڑں روپے کا نقصان پیسہ کی آمد پر ہفتہ کو بھی دفتر کھلا رہنے لگا۔

جاری ترقیاتی سکیموں کے نام پر تماشا لگ ہوا ہے انٹی کریشن ایبٹ آباد نے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر لی ہیں شہریوں کی طرف سے نیب اور دیگر تحقیقات اداروں سے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے تیس جون سے قبل ہی ٹی ایم اے ایبٹ آباد نے سکیموں کی بولی لگائی ہوئی ہے انجیرینگ برانچ سے لے کر اعلی آفیسر تک یہاں تک کے اس بہتی گنگا میں ٹی ایم اے کا آڈٹ ڈیپارٹمنٹ بھی شریک ہے ایسی سکیموں کی رقم بھی جاری کی گی اور کہا گیا کے مکمل ہیں جن پر سرے سے کام ہی نہیں ہوا ہے اور جو سکیمیں جاری ہیں اور پانچ فیصد بھی کام نہیں ہوا ہے ان سکیموں پر بھی ایڈوانس رقم جاری کی گی ہے اور آخری دنوں میں کمیشن کے نرخ بھی بڑھا دئیے گے ہیں کمال یہ کے دن کو دس بجے تک دفتروں کو نہ آنے والوں نے ہفتہ چھٹی کے روز بھی دفتر کو کھلا رکھا اور بوگس فائلیں تیار ہو رہی ہیں اور رات گے تک یہ دھندہ جاری ہے اس حوالے سے رقم ٹاوٹوں کے ذریعے وصولی کے ساتھ خود بھی لی جارہی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے انٹی کرپشن ایبٹ اباد کی کارکردگی صفر ہے اور ایسے حالات میں سرکاری خزانہ کو شیر مادر سمجھ کر ہڑپ کیا جا رھا ہے تحریک انصاف کی صوبائی حکومت جس کا نعرہ کرپشن سے پاک میں ٹی ایم اے کے اعلی افسران رکاوٹ بن گے ہیں یادرہے کے ہریپور سے تعلق رکھنے والے ایک فرض شناس ٹی او آر کو عہدے سے اس لے ہٹایا گیا کے اس نے غیر قانونی کام کرنے سے صاف انکار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!