اسلام آباد نمبر گاڑی مالکان کے لئے بڑی سہولت کا آغاز۔

اب ٹرانسفر کے لئے اسلام آباد جانا ضروری نہیں، فزیکل چیکنگ کیلئے لاہور ملتان بہاولپور اور فیصل آباد میں سنٹر قائم۔
دوسرے مرحلے میں کراچی اور کوئٹہ میں بھی اسلام آباد کی رجسٹر ڈ گاڑیوں کی فزیکل چیکنگ کی جاسکے گی۔ عملہ کی تربیت شروع۔
اسلام آباد(وائس آف ہزارہ) ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کی جانب سے ملک بھر میں اسلام آباد رجسٹر ڈ گاڑیوں کے مالکان کیلئے بڑی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اب اسلام آبا درجسٹرڈ گاڑی ٹرانسفر کے وقت فزیکل چیکنگ کے لئے اسلام آبا دلانے کی ضرورت نہیں ہوگی، پہلے مرحلے میں اسلام آباد نمبر کی گاڑیوں کی فزیکل چیکنگ پنجاب کے چار بڑے شہروں لاہور، ملتان، بہاولپور، فیصل آباد میں شروع کر دی گئی ہے، دوسرے مرحلے میں کراچی اور کو ئٹہ میں بھی یہ سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس ضمن میں ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسین بلال اعظم نے کہا کہ اسلام آباد ایکسائز کے عملے نے پنجاب ایکسائز کے عملے کو باقاعدہ ٹریننگ دینا شروع کر دی ہے۔


یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!