سحروافطار کے وقت بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف سوئی گیس کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ۔ مظاہرین کو لالی پاپ دیدیاگیا۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ/محمد سلیم تنولی)کنج کیہال وارڈ بارہ میں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف نوجوانوں کا سوئی گیس دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ،ریجنل آفیسر کی ہدایت پر سوئی نادرن گیس پائپ لائن عملہ کا علاقہ کا دورہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کرانے کی یقین دہانی کرادی ہے۔پیر کے روز فاروقیہ ویلفیئر سوسائٹی کے بانی آفتاب احمد ستی،چیئرمین رفاقت کیانی،صدرسہیل فاضل اور دیگر عہدیداران کے وفد نے وارڈ 12اور 13میں ماہ رمضان میں افطار اور سحری کے اوقات میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف سوئی گیس کے دفتر کے بائر پرامن احتجاج مظاہرہ کیا۔احتجاج مظاہرہ میں مقررین کا کہناتھا وارڈ 12اور 13میں کم قطر کی لائن سے زیادہ کنکشن کرنے کے باعث مکینوں کو سخت سوئی گیس کی بندش کا سامنا رہتا ہے۔محکمہ نے اپنی سہولت اور ٹیکسز کی وصولی کے لئے زیادہ کنکشن کرکے سوئی گیس صارفین کو اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے۔فاروقیہ ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداران نے ریجنل منیجر سوئی گیس سے بھی مذاکرات کرکے تمام صورتحال سے آگاہ کیا جس پر سوئی گیس کے عملہ نے فوری طور پر وارڈ 12کا دورہ کرکے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔اہلیان علاقہ نے فاروقیہ ویلفیئر سوسائٹی کے بانی آفتاب احمد ستی،رفاقت کیانی،محمد سہیل فاضل،یاسر ستی،محمد عمر اعوان سمیت دیگر عہدیداران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے پلیٹ فارم سے علاقہ کے مسائل کی نشاندہی اور ان کا حل احسن اقدام ہے۔جس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!