شدید سردی میں ایبٹ آباد کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ۔ لوگ لکڑیاں خریدنے پر مجبور۔

ایبٹ آباد(وائس آف ہزارہ/محمد سلیم تنولی)بارش اور گلیات برفباری شہر میں سوئی گیس کی طویل ترین لوڈشیڈنگ سارا دن شدید سردی میں سوئی گیس مکمل بند رہی جبکہ دوسری جانب بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی سوئی گیس لوڈشیڈنگ سے گھریلو چولہے اور ہیٹر مکمل بند ہو گئے بچے بوڑھے سردی سے سکڑ گئے سوئی گیس نہ ہونے کی وجہ سے تندور اور ہوٹلز مالکان نے سلینڈوں کا استعمال کرتے رہے سوئی گیس لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹوں سے تجاوز کر گیا لوڈشیڈنگ پر ہمارے نمائندوں سمیت عوام نے چُپ کا روزہ رکھا لیا عوام کو شدید مشکلات کا سامنا۔

ایبٹ آباد شہر میں بارش ہوتے ہی سوئی گیس کی طویل لوڈشیڈنگ شروع ہو گئی دوسری جانب گلیات میں جاری برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا اور بجلی بھی مکمل غائب رہی سوئی گیس لوڈشیڈنگ سے عوام کو سردی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ گیس نہ ہونے گھریلو صارفین سمیت ہوٹلز مالکان اور تندوروں پر رش رہا گلیات میں برفباری سے ایبٹ آباد میں سردی اور ٹھنڈی ہواوں کا راج رہا سردی سے بچے بوڑھے سکڑ گئے گھریلو چولہے اور ہیٹر گیس نہ ہونے سے مکمل بند رہے اور گھریلو خواتین کو کھانے بنانے میں شدید دشواری کا سامنا رہا عوام لکڑ ٹال سے لکڑی خریدنے پر مجبور ہو گئے سوئی گیس لوڈشیڈنگ پر عوامی نمائندوں سمیت عوام نے بھی چُپ کا روزہ رکھ لیا۔

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!