ایس ایچ او غفورقریشی اور ڈی آرسی نے دوگروپوں کے مابین راضی نامہ کروادیا۔

تناول(وائس آف ہزارہ/جہانگیر شاہ)ایس ایچ او تھانہ شیروان اور ڈی آر سی شیروان کی مشترکہ کاوش لکھالہ کے دوگروپوں میں لڑائی جھگڑے کے تناظر میں پیداہونے والی رنجش باہمی افہام وتفہیم سے ختم ہوگئی دونوں فریق بغلگیر ہوگئے دونوں فریقین نے ایس ایچ اوشیروان اور ڈی آر سی ممبران کا شکریہ ادا کیا۔ذرائع کے مطابق تھانہ شیروان کی حدود حال لکھالہ دوگرپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دونوں طرف کے فریقین زخمی ہوگئے تھے دونوں اطراف سے پولیس ملازمین نے اپنے اپنے اثرورسوخ استعمال کرکے میڈیکل کی بنیاد پر کیس بنارکھے تھے ایک ملازم مقامی تھانہ شیروان اورجبکہ دوسرا لیگل ڈیپارٹمنٹ ایبٹ آباد میں تعینات ھے روز بروز بڑھتی ہوئی چپقلش کو ختم کرنے کے لیئے ایس ایچ او شیروان اور ڈی آر سی شیروان کی جانب سے معززین لکھالہ پر مشتمل ایک جرگے کا انعقاد تھانہ شیروان میں کیا گیا۔

جس میں ایس ایچ او شیروان عبدالغفور قریشی چیئرمین ڈی آر سی شیروان عبدالقیوم تنولی انچارج پولیس چوکی پھوہار شکیل احمد دونوں اطراف کے فریقین اور معززین علاقہ نے شرکت کی دونوں فریقین نے ایک دوسرے کو فی سبیل اللہ معاف کرکے رنجش کو ختم کرکے ایک دوسرے کو گلے لگا لیا ایس ایچ او شیروان نے دونوں فریقین کے درمیان صلح کرواکے دونوں فریقین کو بڑے نقصان سے بچا لیا جس پر دونوں فریقین نے ایس ایچ او شیروان انچارج چوکی پھوہار اور ڈی آر سی شیروان کے ممبران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

یہ بھی پڑھنا مت بھولیں

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

نیوز ہزارہ

error: Content is protected !!